امور داخلہ کی وزارت
مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کی جدید کاری
प्रविष्टि तिथि:
04 AUG 2026 3:27PM by PIB Delhi
مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کی جدید کاری کے لیے کیے گئے اہم اقدامات میں جدید ہتھیاروں، نگرانی اور مواصلاتی نظام، نقل و حرکت کے جدید ذرائع، فورس کے تحفظ کے آلات، آپریشنل بنیادی ڈھانچے اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی شامل ہے۔ یہ اقدامات ایک مرکزی شعبہ جاتی اسکیم ’’سی اے پی ایف کے لیے جدید کاری منصوبہ-IV‘‘ کے تحت کیے جا رہے ہیں۔اس اسکیم کے ذریعے گزشتہ تین برسوں کے دوران سی اے پی ایف کو فراہم کی گئی اہم اشیا درج ذیل ہیں:۔
(i) جدید ہتھیاروں کے نظام اور جنگی ساز و سامان:اسالٹ رائفلیں، کارنر شاٹ سسٹم کے ساتھ گلاک پستول، جدید ہتھیار اور گولہ بارود، نیز ہتھیاروں سے متعلق دیگر آلات۔
(ii) نگرانی اور خفیہ معلوماتی نظام:تھرمل امیجرز، غیر فعال(پیسیو) نائٹ وژن چشمے، بغیر پائلٹ کے فضائی نظام (یو اے وی)/ڈرونز، خودکار فائر کا پتہ لگانے اور آگ بجھانے کے نظام اور دیگر الیکٹرانک نگرانی کے آلات۔
(iii) مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی:محفوظ مواصلاتی آلات، ہائپر کنورجڈ انفراسٹرکچر (ایچ سی آئی) سرورز/نوڈز، نیٹ ورکنگ بنیادی ڈھانچہ، کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام اور ڈیجیٹل آپریشنل پلیٹ فارم۔
(iv) نقل و حرکت کے ذرائع اور خصوصی گاڑیاں:درمیانے درجے کی بلٹ پروف گاڑیاں، ہلکی بلٹ پروف گاڑیاں، بارودی سرنگوں سے محفوظ گاڑیاں، پہیوں والی بکتر بند گاڑیاں، ہنگامی ریسکیو فائر ٹینڈرز اور ربڑ کی پھولنے والی کشتیاں۔
(v) فورس کے تحفظ کے آلات:گولی سے محفوظ جیکٹیں، بیلسٹک ہیلمٹ، حفاظتی ڈھالیں اور دیگر ذاتی حفاظتی آلات۔
(vi) خصوصی آپریشنل آلات:دہشت گردی کے خلاف کارروائی اور بارودی مواد ناکارہ بنانے کے آلات، ریسکیو اور آفات سے نمٹنے کے آلات اور خصوصی حکمتِ عملی سے متعلق ساز و سامان۔
(vii) بنیادی ڈھانچہ:جدید تربیتی سہولیات، مواصلاتی بنیادی ڈھانچہ، لاجسٹک معاونتی نظام، آئی سی ٹی بنیادی ڈھانچہ، دیکھ بھال کی سہولیات اور سرحدی نگرانی و داخلی سلامتی کی کارروائیوں کو مؤثر بنانے کے لیے دیگر آپریشنل بنیادی ڈھانچہ۔
مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کو جدید کاری منصوبہ-IV کے تحت فورس وار اور سال وار مختص کیے گئے فنڈز اور کیے گئے اخراجات کی تفصیلات ضمیمہ-اے میں دی گئی ہیں۔
جدید کاری کے اقدامات کے نتیجے میں مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کی آپریشنل صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان اقدامات سے آپریشنل تیاری، نقل و حرکت کی صلاحیت، حالات سے آگاہی، نگرانی، فورس کے تحفظ، خفیہ معلومات کے حصول اور فوری ردعمل کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔اس کے نتیجے میں سرحدی نگرانی، انسدادِ شورش، نکسل مخالف کارروائیوں اور دیگر داخلی سلامتی کے آپریشنز کو مزید مضبوطی ملی ہے اور ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
ضمیمہ-اے
|
(رقم: کروڑ روپے میں)
|
|
سی اے پی ایف ایس
|
مالی اخراجات
|
2022-23
|
2023-24
|
2024-25
|
2025-26
|
2026-27
|
|
کل مختص رقم
|
اخراجات
|
کل مختص رقم
|
اخراجات
|
کل مختص رقم
|
اخراجات
|
کل مختص رقم
|
اخراجات
|
کل مختص رقم
|
اخراجات
(26.07.2026 تک)
|
|
اے آر
|
218.15
|
32.97
|
32.19
|
35.66
|
35.00
|
28.11
|
22.71
|
32.41
|
21.76
|
88.98
|
32.89
|
|
بی ایس ایف
|
355.66
|
5.44
|
2.02
|
3.02
|
2.48
|
46.37
|
30.65
|
153.69
|
153.04
|
38.40
|
23.02
|
|
سی آئی ایس ایف
|
141.73
|
5.70
|
4.52
|
11.70
|
8.13
|
18.00
|
19.33
|
28.31
|
28.15
|
38.03
|
10.94
|
|
سی آر پی ایف
|
463.96
|
28.57
|
25.75
|
18.94
|
18.91
|
56.54
|
32.76
|
140.17
|
140.08
|
117.01
|
1.03
|
|
آئی ٹی بی پی
|
116.00
|
31.24
|
12.88
|
22.66
|
22.66
|
5.88
|
7.44
|
30.11
|
30.04
|
8.80
|
8.16
|
|
این ایس جی
|
88.62
|
0.01
|
0.01
|
10.50
|
3.86
|
15.00
|
4.56
|
38.77
|
34.38
|
32.71
|
2.96
|
|
ایس ایس بی
|
138.88
|
0.53
|
0.31
|
8.79
|
6.76
|
11.31
|
1.78
|
97.78
|
73.57
|
39.52
|
13.85
|
|
کل مجموعہ
|
1523.00
|
104.46
|
77.68
|
111.27
|
97.80
|
181.21
|
119.23
|
521.24
|
481.02
|
363.45
|
92.85
|
یہ بات وزارتِ داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔
******
( ش ح ۔ م م ۔ م ا )
Urdu.No-1285
(रिलीज़ आईडी: 2294325)
आगंतुक पटल : 15