سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک بھر میں پی ایم- اجے آدرش گرام یوجنا کے تحت 47,328 گاؤں کا انتخاب کیا گیا  جن میں تلنگانہ کے 435 گاؤں بھی شامل ہیں

اس اسکیم کے تحت 3.28 لاکھ سے زائد ترقیاتی کاموں کی نشاندہی کی گئی اور 47.59 لاکھ سے زائد مستفیدین کو فائدہ پہنچایا گیا

प्रविष्टि तिथि: 03 AUG 2026 6:45PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت پردھان منتری انوسوچیت جاتی ابھیودے یوجنا (پی ایم-اجے) کے آدرش گرام جزو کے تحت گاؤں کی مربوط ترقی کے ذریعے درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والی برادریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دے رہی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد اہم ترقیاتی خلا کو پُر کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مختلف اسکیموں میں باہمی ہم آہنگی کے ذریعے اہم سماجی و اقتصادی اشاریوں کی مکمل تکمیل (سیچوریشن) کو یقینی بنانا ہے۔

سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے راجیہ سبھا میں جناب انیل کمار یادو منڈاڈی کے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پی ایم-اجے کے آدرش گرام جزو کے تحت ملک بھر میں 47,328 دیہات کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں تلنگانہ کے 435 دیہات بھی شامل ہیں۔ منتخب دیہات کی ریاست وار تفصیلات ایوان کی میز پر رکھ دی گئی ہیں۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ آدرش گرام جزو تعلیم سمیت 10 ترقیاتی شعبوں میں 50 قابلِ نگرانی سماجی و اقتصادی اشاریوں کی مکمل تکمیل (سیچوریشن) کے ذریعے منتخب دیہات کی مربوط ترقی پر مرکوز ہے۔ ان اشاریوں کی بنیادی صورتِ حال معلوم کرنے کے لیے ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے سروے کرایاجاتا ہے۔ اس سروے میں نشاندہی کی گئی خامیوں کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی اسکیموں میں ہم آہنگی پیدا کرکے یا پی ایم-اجے کے تحت فراہم کی جانے والی مداخلتوں کے ذریعے دور کیا جاتا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے حاصل ہونے والی پیش رفت کو پی ایم-اے جی وائی پورٹل پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

ایوان کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں 3,28,131 ترقیاتی کاموں اور 1,10,51,213 مستفیدین کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں سے 46,642 ترقیاتی کام مکمل کیے جا چکے ہیں، جبکہ 47,59,399 مستفیدین مختلف اقدامات کے ذریعے مستفید ہو چکے  ہیں۔

تلنگانہ کے حوالے سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ تعلیمی شعبے کے تحت 3,529 مستفیدین کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے 472 مستفیدین پہلے ہی اسکیم سے مستفید ہو چکے ہیں۔

تھرڈ پارٹی آڈٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں جناب رام داس اٹھاوالے نے بتایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پی ایم-اجے کے آدرش گرام جزو کے تحت منتخب آدرش گرام دیہات کی سیلف ڈیکلیریشن کی توثیق کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے مطابق، متعلقہ ریاستی حکومتیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ اس عمل کی توثیق کر رہی ہیں۔

پی ایم-اجے کا آدرش گرام جزو تعلیم، بنیادی ڈھانچے، معاش کے ذرائع اور ضروری خدمات تک رسائی کو بہتر بنا کر جامع اور پائیدار دیہی ترقی کو فروغ دے رہا ہے، اور اس طرح ملک بھر میں درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والی برادریوں کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

***


 

UR-1235

(ش ح۔اس ک  )

 

 


(रिलीज़ आईडी: 2294103) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी