سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
حکومت نے نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت جموں و کشمیر میں منشیات کی لت سے نجات اور بیداری سے متعلق پہل قدمیوں کو مضبوطی فراہم کی
جموں وکشمیر میں 1.20 کروڑ سے زائد افراد کے درمیان بیداری پیدا کی گئی؛ 8565 نشہ مکت متروں نے مہم میں شمولیت اختیار کی
प्रविष्टि तिथि:
03 AUG 2026 6:51PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت ملک بھر میں آگاہی کی مسلسل مہمات، انسدادِ منشیات، بحالی اور کونسلنگ خدمات کے ذریعے منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے 'نشہ مکت بھارت ابھیان' پر عمل پیرا ہے۔ یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر میں، رواں سال 29 جولائی تک، یہ مہم 1.20 کروڑ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ چکی ہے، جن میں 69.14 لاکھ سے زیادہ نوجوان اور 51.20 لاکھ خواتین شامل ہیں، جبکہ منشیات کے استعمال کے خلاف اس ملک گیر تحریک میں 8,565 'نشہ مکتی متر' شامل ہو چکے ہیں۔ سوشل جسٹس اور ایمپاورمنٹ کا محکمہ 'نیشنل ایکشن پلان فار ڈرگ ڈیمانڈ ریڈکشن' (این اے پی ڈی ڈی آر) کے تحت اس مہم کو نافذ کر رہا ہے۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیرِ مملکت جناب بی ایل ورما نے لوک سبھا میں جناب آغا سید روح اللہ مہدی کے ایک تحریری جواب میں یہ تفصیلات ساجھا کیں۔ ایوان کو بتایا گیا کہ وزارت ملک بھر میں منشیات کی مانگ کو کم کرنے کے لیے حفاظتی تعلیم، بیداری پیدا کرنے، علاج، بحالی اور استعداد کار میں اضافے کے پروگراموں کے لیے ریاستی حکومتوں، یونین ٹیریٹری کے انتظامیہ، غیر سرکاری تنظیموں اور سرکاری ہسپتالوں کو مالی امداد فراہم کرتی ہے۔
تحریری جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزارت جموں و کشمیر میں منشیات کی لت سے نجات دلانے اور بازآبادکاری کی سہولتوں کے ایک جامع نیٹ ورک کو تعاون فراہم کر رہی ہے، جن میں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سرکاری ہسپتالوں میں قائم شدہ نشے کی لت کے شکار افراد کے لیے مربوط بازآبادکاری مرکز (آئی آر سی اے)، 3 آؤٹ ریچ اینڈ ڈراپ اِن سینٹرز(او ڈی آئی سی)، 2 کمیونٹی بیسڈ پیئر- لیڈ انٹروینشن (سی پی ایل آئی) پروگرامس، 6 ڈسٹرکٹ ڈی ایڈکشن سینٹرز (ڈی ڈی اے سی)، اور 21 نشے کی لت کے علاج کی سہولتیں (اے ٹی ایف) بھی شامل ہیں۔

ایوان کو یہ بھی بتایا گیا کہ وزارت قومی ٹول فری ڈی ایڈکشن ہیلپ لائن 14446 چلاتی ہے، جو بنیادی مشاورت اور حوالہ جاتی خدمات فراہم کرتی ہے۔ ہیلپ لائن کو ملک بھر میں 4.6 لاکھ سے زیادہ کالیں موصول ہوئی ہیں، جن میں جموں و کشمیر سے 11,000 سے زیادہ کالیں شامل ہیں، جو بیداری میں اضافہ اور امدادی خدمات تک رسائی کی عکاسی کرتی ہیں۔
جواب میں مزید روشنی ڈالی گئی کہ 15 اگست 2020 کو شروع کیے گئے نشہ مکت بھارت ابھیان کو اب ملک کے تمام اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہے۔ یہ مہم تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں اور اسکولوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے تاکہ کمیونٹی کی شرکت کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری پیدا کی جا سکے۔ قومی سطح پر، مہم نے 29.05 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو حساس بنایا ہے، جن میں 11.05 کروڑ سے زیادہ نوجوان اور 7.81 کروڑ خواتین شامل ہیں، جبکہ 1.17 لاکھ سے زیادہ نشہ مکتی متراس تحریک میں شامل ہوئے ہیں۔
مہم کے جائزے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ایوان کو بتایا گیا کہ این ایم بی اے کے نفاذ کا ماہانہ جائزہ اجلاسوں، چنتن شیویروں اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ قومی سطح کی کانفرنسوں کے ذریعے باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور مؤثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی، ضلع اور بلاک سطح کی این ایم بی اے کمیٹیاں قائم کرنے اور باقاعدگی سے بلانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ ان کوششوں نے مسلسل آگاہی پیدا کرنے، کمیونٹی کی شرکت میں اضافہ، مضبوط بین محکمہ جاتی تال میل، اور منشیات کے استعمال سے متاثرہ افراد کے لیے روک تھام، علاج اور بحالی کی خدمات کے لیے بہتر رسائی میں تعاون کیا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1238
(रिलीज़ आईडी: 2294100)
आगंतुक पटल : 6