راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
azadi ka amrit mahotsav

تین اگست 2026 کو دولتِ مشترکہ کھیلوں اور دولتِ مشترکہ پیرا گیمز میں ہندوستانی دستے کی شاندار کامیابی پر  راجیہ سبھا کے معزز چیئرمین کے تہنیتی خطاب کا متن

प्रविष्टि तिथि: 03 AUG 2026 7:41PM by PIB Delhi

 چیئرمین: معزز اراکین،اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں منعقدہ حالیہ دولتِ مشترکہ کھیلوں اور دولتِ مشترکہ پیرا گیمز میں ہندوستانی دستے کی شاندار کارکردگی پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دینے میں ایوان میرے ساتھ شریک ہے۔

ہندوستان نے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں مجموعی طور پر 39 تمغے جیت کر تمغوں کی فہرست میں چوتھا مقام حاصل کیا، جن میں 13 طلائی، 17 چاندی اور 9 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ ہمارے پیرا ایتھلیٹس نے بھی دولتِ مشترکہ پیرا کھیلوں میں اپنی اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 تمغے حاصل کیے، جن میں 3 طلائی، 2 چاندی اور 2 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ یہ غیر معمولی کامیابی ملک کے لیے باعثِ فخر و اعزاز ہے اور ہندوستانی کھلاڑیوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور عمدگی کی عکاس ہے۔

ایوان کی جانب سے اور اپنی طرف سے میں تمام کھلاڑیوں، کوچز، معاون عملے، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن، پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا اور تمام قومی کھیل فیڈریشنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے تمغہ یافتہ کھلاڑی نہ صرف ملک کے ابھرتے ہوئے کھیلوں کے ٹیلنٹ بلکہ ہر نوجوان ہندوستانی کے لیے محنت، نظم و ضبط، عزم اور ثابت قدمی کے ذریعے اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے کی تحریک بنیں گے۔

یہ ایوان ہمارے تمام کھلاڑیوں کے لیے مستقبل میں بھی مسلسل کامیابیوں کی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے تاکہ وہ آنے والے برسوں میں بھارت کا نام مزید روشن کریں۔

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 1247 )


(रिलीज़ आईडी: 2294074) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , English , Gujarati