وزارتِ تعلیم
اساتذہ کے لیے لازمی اہلیتی امتحان
प्रविष्टि तिथि:
03 AUG 2026 7:13PM by PIB Delhi
تعلیم آئین کی مشترکہ فہرست کا موضوع ہے، اور اساتذہ کی بھرتی، ملازمت کی شرائط اور تعیناتی متعلقہ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے انتظامی دائرۂ کار میں آتی ہے۔ 2013 سے قبل مقرر کیے گئے ان اساتذہ کے بارے میں معلومات، جو اساتذہ کے لیے اہلیت کا امتحان (ٹی ای ٹی) لازمی قرار دیے جانے کی شرط سے متاثر ہو سکتے ہیں، متعلقہ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے پاس موجود ہیں۔
بھارت کی معزز سپریم کورٹ نے اپنے یکم ستمبر 2025 کے فیصلے میں، دیگر امور کے علاوہ، قرار دیا کہ اساتذہ کے لیے اہلیت کا امتحان (ٹی ای ٹی)، مفت اور لازمی بچوں کی تعلیم کے حق (آر ٹی ای) ایکٹ، 2009 کی دفعہ 23 کے تحت مقرر کردہ کم از کم اہلیتوں میں سے ایک ہے، اور اس ایکٹ کے دائرے میں آنے والے اسکولوں میں بطور استاد تقرری کے لیے ٹی ای ٹی لازمی ہے۔ معزز سپریم کورٹ کا حکم درج ذیل لنک پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے:
https://api.sci.gov.in/supremecourt/2018/36466/36466_2018_9_1501_63764_Judgement_01%20-%20Sep-2025.pdf
اس کے بعد، اس معاملے میں نظرثانی کی درخواستوں کا فیصلہ کرتے ہوئے، معزز سپریم کورٹ نے 29 مئی 2026 کے اپنے فیصلے کے ذریعے ٹی ای ٹی کی اہلیت حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست 2027 سے بڑھا کر 31 اگست 2028 کر دی ہے۔ معزز سپریم کورٹ کے 29.05.2026 کے فیصلے کو درج ذیل لنک پر دیکھا جا سکتا ہے:
https://api.sci.gov.in/supremecourt/2025/53434/53434_2025_7_1501_71637_Judgement_29%20-%20May-2026.pdf
معزز سپریم کورٹ نے 29 مئی 2026 کے اپنے فیصلے میں مزید مشاہدہ کیا کہ متعلقہ مجاز حکومتوں/ اتھارٹیوں کو اساتذہ کے لیے اہلیت کا امتحان (ٹی ای ٹی) باقاعدگی سے منعقد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، اور بہتر ہوگا کہ یہ امتحان سال میں دو مرتبہ منعقد کیا جائے، جس کے درمیان تقریباً چھ ماہ کا وقفہ ہو، تاکہ اہل اساتذہ کو مقررہ کم از کم اہلیت پوری کرنے کے لیے مناسب موقع مل سکے۔
وزیر تعلیم جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک ستارہ دار سوال کے جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 1243
(रिलीज़ आईडी: 2294072)
आगंतुक पटल : 6