سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مہمان نوازی اور تفریح کے ایک ممتاز مرکز کی تخلیق: وی سی ایف – ایس سی نے کس طرح بی پی سنز پرائیویٹ لمیٹڈ کو سیاحت اور روزگار کو فروغ دینے کے قابل بنایا
प्रविष्टि तिथि:
03 AUG 2026 6:50PM by PIB Delhi
مہمان نوازی اور سیاحت کا شعبہ معاشی ترقی کو آگے بڑھانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور علاقائی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم، اس شعبے میں کاروبار کو وسعت دینے کے لیے اکثر عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے اور صارفین کی بڑھتی ہوئی توقعات پر پورا اترنے کے لیے خطیر مالیاتی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ ادارہ جاتی تعاون کس طرح کاروباری ترقی کو تیز کر سکتا ہے، اس کی عملی مثال پیش کرتے ہوئے، لکھنؤ، اتر پردیش میں قائم اور منیش ورما کی ملکیت والی کمپنی، بی پی سنز پرائیویٹ لمیٹڈ، تفریح، مہمان نوازی اور سماجی تقریبات کے لیے ایک معروف مرکز کے طور پر ابھری ہے۔ کمپنی کا یہ سفر وزارت برائے سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے تحت 'وینچر کیپیٹل فنڈ فار شیڈولڈ کاسٹس' کے تبدیلی آفرین اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔
بی پی سنز پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایک جدید تفریحی پارک قائم کیا ہے، جس میں الیکٹریکل اور مکینیکل جھولے، پانی پر مبنی تفریحی سرگرمیاں، مختلف اقسام کے کھانوں کے ریستوران، اور شادیوں، کانفرنسوں اور سماجی تقاریب کے لیے تمام ضروری سہولیات سے لیس ایک شاندار بینکویٹ ہال شامل ہیں۔ اپنے معیاری بنیادی ڈھانچے اور مربوط مہمان نوازی کی خدمات کی بدولت، اس ادارے نے خطے بھر میں زبردست شناخت حاصل کی ہے اور اپنے وفادار صارفین کا ایک بڑا حلقہ تیار کیا ہے۔"

جناب منیش ورما
روزگار پیدا کرنے اور مقامی معیشت میں تعاون دینے کے لیے اس منصوبے کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے، 'وینچر کیپیٹل فنڈ فار شیڈولڈ کاسٹس' نے 2015 میں 4.81 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی۔ یہ امداد وینچر کیپیٹل سپورٹ کی شکل میں دی گئی، جس میں ایکویٹی اور اختیاری طور پر قابلِ تبدیل ڈیبینچرز شامل تھے۔ اس مالی تعاون نے کمپنی کے توسیعی منصوبوں کو مضبوط کیا اور اس کی آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنایا۔
مربوط تفریحی پارک، بینکویٹ ہال اور مہمان نوازی کی خدمات
اس مالی امداد نے کمپنی کو اپنے موجودہ کاروباری آپریشنز کو وسعت دینے، سماجی روابط کو مضبوط بنانے، ایک ہی مربوط کاروباری ماڈل کے تحت شادیوں اور تقریبات کی اعلیٰ ترین خدمات کو بہتر بنانے اور معیاری مہمان نوازی کی خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے قابل بنایا۔ اس منصوبے نے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے بلاواسطہ اور بالواسطہ مواقع بھی پیدا کیے، جبکہ مسابقتی مہمان نوازی کے شعبے میں اس ادارے کو اپنے صارفین کا ایک مضبوط حلقہ قائم کرنے میں بھی مدد فراہم کی۔

تفریحی پارک سہولت
مربوط تفریحی پارک، بینکویٹ ہال اور مہمان نوازی کی خدمات
اس تعاون کا اثر انتہائی نمایاں رہا ہے۔ آج، اس ادارے نے اپنے ملازمین کی کل تعداد 14 سے بڑھا کر 25 کر دی ہے، جس میں درج فہرست ذات/ پسماندہ طبقے کے کے 12 ملازمین اور غیر شیڈولڈ کاسٹ/بیک ورڈ کلاس کے 13 ملازمین شامل ہیں۔ کمپنی کے اثاثوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 1.21 کروڑ روپے سے بڑھ کر 6.65 کروڑ روپے ہو گئے ہیں، جو مسلسل کاروباری توسیع اور بہتر مالیاتی استحکام کی عکاسی کرتے ہیں۔
جناب منیش ورما
اب تک کے سفر پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب ورما نے کہا:
’’وزارت برائے سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے 'وینچر کیپیٹل فنڈ فار شیڈولڈ کاسٹس' کے تحت ملنے والے تعاون نے ہمیں اپنے کاروبار کو وسعت دینے، آپریشنل استحکام کو مضبوط کرنے اور اپنی مہمان نوازی و تقریبات کی خدمات کو بہتر بنانے کے قابل بنایا۔ آج، بی پی سنز پرائیویٹ لمیٹڈ نے صارفین کا ایک مضبوط حلقہ قائم کر لیا ہے اور اتر پردیش میں مہمان نوازی کے شعبے کی ترقی میں اپنا تعاون دیتے ہوئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔‘‘
بی پی سنز پرائیویٹ لمیٹڈ کی کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ کس طرح 'وینچر کیپیٹل فنڈ فار شیڈولڈ کاسٹس' کے تحت فراہم کردہ ہدف پر مبنی مالیاتی تعاون شیڈولڈ کاسٹ کے کاروباری افراد کو پائیدار ادارے قائم کرنے کے قابل بنا رہا ہے۔ یہ ادارے روزگار پیدا کر رہے ہیں، علاقائی سیاحت اور مہمان نوازی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کر رہے ہیں، اور ہمہ گیر معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ انٹرپرینیورشپ کو فروغ دے کر اور کاروبار کی توسیع میں تعاون فراہم کر کے، وزارت برائے سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات ملک بھر میں کاروباری افراد کو بااختیار بنانے، روزگار کے ذرائع پیدا کرنے اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کا سلسلہ مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1236
(रिलीज़ आईडी: 2294054)
आगंतुक पटल : 6