مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی (ٹرائی) نے یو پی ڈبلیو ایل ایس اے کے تحت ہریدوار اور رشی کیش شہروں میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا

प्रविष्टि तिथि: 03 AUG 2026 6:43PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے عام ٹیلی کام صارفین کی آگاہی کے لیے جولائی 2026 کے دوران یو پی ویسٹ ایل ایس اے کے تحت ہریدوار اور رشی کیش میں اپنی نامزد ایجنسی کے ذریعے کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں۔اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان (ٹی ایس پیز) کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات (وائس اور ڈیٹا دونوں) کے حقیقی وقت (ریئل ٹائم) میں معیار کا جائزہ لینا اور اس کی توثیق کرنا ہے۔

آئی ڈی ٹی کے دوران حاصل کیے گئے معیارِ خدمت (کیو او ایس) کے اہم اشاریوں کے حوالے سے ٹی ایس پیز کی کارکردگی اس لیے شائع کی جاتی ہے تاکہ صارفین کو آگاہ کیا جا سکے اور ٹی ایس پیز کو اپنی خدمات کے معیار میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دی جا سکے۔

ان آئی ڈی ٹیز کو اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے کہ شہروں، ہاٹ اسپاٹس، عوامی نقل و حمل کے مراکز اور دیگر مختلف مقامات پر تمام ٹی ایس پیز کے زمینی موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا جامع جائزہ حاصل کیا جا سکے۔

یہ ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر، بھوپال کی نگرانی میں انجام دیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ رپورٹ میں درج مشاہدات صرف اسی دن اور وقت کے دوران متعلقہ علاقے یا راستے پر ٹی ایس پیز کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں، جب یہ ٹیسٹ کیے گئے۔

یو پی ویسٹ ایل ایس اے میں 29 جون سے یکم جولائی 2026 کے دوران ہریدوار اور رشی کیش شہروں اور ان کے ملحقہ علاقوں میں ڈرائیو ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 292.3 کلومیٹر سٹی ڈرائیو، 7 ہاٹ اسپاٹ مقامات اور 1.4 کلومیٹر واک ٹیسٹ شامل تھے۔

ڈرائیو ٹیسٹ روٹ میپ:
ذیل میں دیا گیا نقشہ اس میں درج علامات (لیجنڈ) کے مطابق سٹی ڈرائیو، انٹر آپریٹر کالنگ، ہاٹ اسپاٹس اور واک ٹیسٹ کے راستوں کا جائزہ پیش کرتا ہے۔

جن اہم اشاریوں کا جائزہ لیا گیا

کوریج گیپ: ان نمونوں کا تناسب جن میں متعلقہ ٹیکنالوجی (2جی/3جی/4جی/5جی) کے لیے سگنل کی طاقت مقررہ کم از کم حد سے کم پائی گئی۔

وائس خدمات: کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، ڈراپ کال ریٹ (ڈی سی آر)، کال سیٹ اپ کا وقت، کال سائلنس (میوٹ) کی شرح اور صوتی معیار (ایم او ایس)۔

کال سائلنس (میوٹ) کے واقعات کی تعداد: کال کے دوران پیش آنے والے کال سائلنس (میوٹ) کے واقعات کی تعداد۔

ڈیٹا خدمات: ڈاؤن لوڈ/اپ لوڈ تھرو پٹ، لیٹنسی، جِٹر اور پیکٹ ڈراپ ریٹ۔

ہریدوار اور رشی کیش میں کلیدی اشاریوں کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ درج ذیل ہے:

(الف) کوریج گیپ

آٹو سلیکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں وائس ٹیسٹنگ کے دوران ڈرائیو ٹیسٹ روٹ پر سگنل کی طاقت کا جائزہ لیا گیا، جسے کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد کو کل نمونوں کے مقابلے میں ماپ کر ظاہر کیا گیا۔ یہ تناسب ایئرٹیل کے لیے 1534/50508، بی ایس این ایل کے لیے 3920/49983، آر جے آئی ایل کے لیے 2699/50069 اور وی آئی ایل کے لیے 952/50338 رہا۔ کوریج گیپ کی تفصیلات نقشہ جاتی ضمیمے میں دی گئی ہیں۔

(ب) ڈراپ کالز

ڈراپ کالز، یعنی کامیابی سے قائم ہونے والی کل کالوں میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد، ایئرٹیل کے لیے 10/430، بی ایس این ایل کے لیے 13/426، آر جے آئی ایل کے لیے 2/453 اور وی آئی ایل کے لیے 0/451 ریکارڈ کی گئی۔ ڈراپ کالز کے مقامات کی تفصیلات نقشہ جاتی ضمیمے میں موجود ہیں۔

(ج) کال سائلنس (میوٹ) کے واقعات

کال سائلنس کے واقعات، یعنی قائم شدہ کل کالوں میں تین سیکنڈ سے زیادہ دورانیے کی خاموشی کے واقعات، ایئرٹیل کے لیے 9/414، بی ایس این ایل کے لیے 21/408، آر جے آئی ایل کے لیے 18/435 اور وی آئی ایل کے لیے 12/451 ریکارڈ کیے گئے۔ ان مقامات کی تفصیلات بھی نقشہ جاتی ضمیمے میں فراہم کی گئی ہیں۔

(د) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ تھرو پٹ

(i) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کارکردگی (مجموعی طور پر):
اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی) کے لیے 128.99 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی) کے لیے 7.96 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی) کے لیے 205.57 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی) کے لیے 58.46 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اس کی تفصیلات نقشہ جاتی ضمیمے میں فراہم کی گئی ہیں۔

(ii) ڈیٹا اپ لوڈ کارکردگی (مجموعی طور پر):
اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی) کے لیے 24.54 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی) کے لیے 4.11 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی) کے لیے 23.21 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی) کے لیے 14.79 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اس کی تفصیلات بھی نقشہ جاتی ضمیمے میں دی گئی ہیں۔

نقشہ جاتی ضمیمے میں سرخ نقطے پر کلک کرکے ڈراپ کالز اور کال سائلنس کے مقامات دیکھے جا سکتے ہیں۔

ڈرائیو ٹیسٹ روٹ اور آئی ڈی ٹی کے دوران شامل علاقوں کی تفصیلات

سٹی ڈرائیو:
سٹی ڈرائیو میں دوئی والا، جولی گرانٹ، رشی کیش، تپوون، ویر بھدر، نیپالی فارم، رائے والا، ہریدوار، جوالا پور، بہادر آباد، سلیم پور محمود، دیو پورہ، رانی پور اور سیتا پور سمیت دیگر علاقے شامل تھے۔

ہاٹ اسپاٹس:
اسٹیشنری صارف کے تجربے کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ آفس (ہریدوار)، گروکل کانگری وشو ودیالیہ، ہریدوار ریلوے اسٹیشن، جولی گرانٹ ایئرپورٹ (دہرادون)، رائے والا جنکشن ریلوے اسٹیشن، رشی کیش بس اسٹینڈ اور یوگ نگری رشی کیش ریلوے اسٹیشن پر ٹیسٹ کیے گئے۔

واک ٹیسٹ:
29 جون اور یکم جولائی 2026 کو کیے گئے واک ٹیسٹ کے دوران ہر کی پوڑی گنگا گھاٹ (ہریدوار) اور تریوینی گنگا گھاٹ (رشی کیش) کا احاطہ کیا گیا، تاکہ زیادہ ہجوم والے پیدل چلنے کے مقامات پر موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

اس آئی ڈی ٹی رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹی ایس پیز کے ساتھ شیئر کر دیے گئے ہیں تاکہ وہ ضروری کارروائی کر سکیں۔

آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹیں ٹرائی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

کسی بھی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے adv.bhopal@trai.gov.inپر ای میل کی جا سکتی ہے یا ٹرائی کے علاقائی دفتر، بھوپال(  آر او)سے فون نمبر +91-755-2575501 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

***

UR-1234

(ش ح۔اس ک  )


(रिलीज़ आईडी: 2294051) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी