ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے ہنرمندی کی ترقی
प्रविष्टि तिथि:
03 AUG 2026 4:09PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے اسکل انڈیا مشن (ایس آئی ایم) کے تحت وزارت ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای) ملک بھر میں کیرالہ سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو مختلف اسکیموں کے تحت قائم ہنرمندی کی ترقی کے مراکز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ہنرمندی، دوبارہ ہنرمندی اور اعلیٰ سطح کی ہنرمندی کی تربیت فراہم کر رہی ہے۔ ان اسکیموں میں پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)، جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس)، نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) اور انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) کے ذریعے کرافٹس مین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) شامل ہیں۔ اسکل انڈیا مشن کا مقصد بھارت کے نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنا اور انہیں صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی سے آراستہ کرنا ہے، جس میں پیرا میڈیکل اور متعلقہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے بھی شامل ہیں۔
پی ایم کے وی وائی: پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے تحت وزارت صحت کی خدمات سے متعلق ملازمت کے مختلف کرداروں میں تربیت فراہم کرتی ہے۔ پی ایم کے وی وائی 4.0 کے تحت صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں اہم جاب رولز میں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن-بیسک، جنرل ڈیوٹی اسسٹنٹ، جیریاٹرک کیئرگیور (ادارہ جاتی اور گھریلو نگہداشت)، ہیلتھ کیئر ہائجین اینڈ ہاؤس کیپنگ ایڈ، اسسٹنٹ یوگا انسٹرکٹر، پنچ کرم اسسٹنٹ اور جینیٹک کاؤنسلر شامل ہیں۔
ایم ایس ڈی ای نے پی ایم کے وی وائی کے تحت ملٹی اسکلڈ کیئرگیور کے لیے تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔ یہ اقدام مرکزی بجٹ 2026-27 میں کیے گئے اعلان کے مطابق 1.5 لاکھ نگہداشت فراہم کرنے والے پیشہ ور افراد کو ہنرمند بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے، جن میں سے 1.3 لاکھ افراد کو ایم ایس ڈی ای کے نظام کے ذریعے تربیت دی جائے گی۔ اس کا مقصد صحت کی دیکھ بھال، بزرگوں کی نگہداشت اور گھر پر مبنی نگہداشت کے لیے پیشہ ورانہ طور پر تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کرنا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے، بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کے لیے۔
این اے پی ایس: نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم کے تحت حصہ لینے والے اداروں کی ہنرمندی کی ضروریات کی بنیاد پر صحت کی دیکھ بھال، پیرا میڈیکل اور متعلقہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں اپرنٹس شپ کے مواقع دستیاب ہیں۔
جے ایس ایس: جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس) اسکیم کے تحت روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت اور معاش کے مواقع کو بہتر بنانے کے لیے صحت کی دیکھ بھال سے متعلق مختلف ہنرمندی کی ترقی کے پروگرام نافذ کیے جا رہے ہیں، بالخصوص غیر خواندہ، نو خواندہ، اسکول چھوڑنے والے افراد وغیرہ کے لیے۔ جے ایس ایس اسکیم کے تحت صحت کی دیکھ بھال سے متعلق فراہم کیے جانے والے کورسز میں بنیادی صحت اور فلاح و بہبود کی مہارتیں (سیکنڈری اسکول)، بنیادی صحت اور فلاح و بہبود کی مہارتیں (سینئر سیکنڈری اسکول)، آنگن واڑی کارکنوں کے لیے پوشک (پوشن شکشا اور کوشل) کے بنیادی اصول، ہیلتھ کیئر میں فاؤنڈیشن کورس، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکر، جنرل ڈیوٹی اسسٹنٹ (جی ڈی اے)، اسپتالوں اور نرسنگ ہومز کے لیے معاونین، جنرل ڈیوٹی اٹینڈنٹ (جی ڈی اے)، جیریاٹرک اسسٹنٹ اور آپٹیشن شامل ہیں۔
سی ٹی ایس: کرافٹس مین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) کے تحت انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں فراہم کیے جانے والے ٹریڈز میں ڈینٹل لیبارٹری ایکوپمنٹ ٹیکنیشن، جیریاٹرک (بزرگوں کی) نگہداشت، ہیلتھ سینیٹری انسپکٹر، فزیوتھراپی ٹیکنیشن، ریڈیالوجی ٹیکنیشن وغیرہ شامل ہیں۔
کوریج: 2023-24 سے 30 جون 2026 تک پیرا میڈیکل اور متعلقہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں ایم ایس ڈی ای کی اہم ہنرمندی کی ترقی کی اسکیموں کے تحت تربیت حاصل کرنے والے امیدواروں کی مجموعی تعداد درج ذیل ہے:
|
اسکیم
|
بھارت
|
کیرالہ
|
|
پی ایم کے وی وائی
|
1,20,588
|
2,361
|
|
این اے پی ایس
|
31,491
|
1,063
|
|
جے ایس ایس
|
7,712
|
260
|
|
سی ٹی ایس*
|
48,862
|
160
|
* سیشن 2023 سے 2025 تک
وزارت صحت و خاندانی بہبود کے تحت پروگرام: وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق، انڈین نرسنگ کونسل (آئی این سی) نے مختلف طبی تخصصات میں ایک سالہ پوسٹ بیسک ڈپلومہ پروگرام تیار کیے ہیں، جو ریزیڈنسی موڈ میں منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان پروگراموں کا مقصد رجسٹرڈ نرسوں کی طبی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور خصوصی نرسنگ نگہداشت کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔ یہ پروگرام باقاعدہ اور صلاحیت پر مبنی طبی تربیت فراہم کرتے ہیں، جبکہ نرسوں کو کورس کے دوران ملازمت جاری رکھنے کا موقع بھی دیتے ہیں۔
ایم ایس ڈی ای نے بھارتی نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے پائلٹ بنیادوں پر مختلف ریاستوں میں سات اسکل انڈیا انٹرنیشنل سینٹرز (ایس آئی آئی سی) قائم کیے اور انہیں فعال کیا ہے۔ اس کے علاوہ، ایم ایس ڈی ای، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کے ذریعے ملک کے لحاظ سے افرادی قوت کی نقل و حرکت کے اقدامات کے تحت صحت کی دیکھ بھال کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد کے لیے بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ ان اقدامات میں امیدواروں کو متحرک کرنا، زبان اور متعلقہ شعبے کے لحاظ سے تیاری، تشخیص اور انتخاب کے عمل، آجرین کے ساتھ روابط اور منزل کے ملک کی ضروریات کے مطابق تعیناتی میں معاونت شامل ہے۔ ان اقدامات کے تحت صحت کی دیکھ بھال کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد کو بیرون ملک روزگار کے مواقع کے لیے مختلف پروگراموں کے ذریعے تربیت دی گئی ہے، جن میں جاپان ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام (ٹی آئی ٹی پی) برائے کیئرگیورز اور اسرائیل حکومت تا حکومت (G2G) کیئرگیور پروگرام شامل ہیں۔
ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جینت چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 1231
(रिलीज़ आईडी: 2294040)
आगंतुक पटल : 8