وزارات ثقافت
گیان بھارتَم مشن اور مخطوطاتی ورثے کا تحفظ
प्रविष्टि तिथि:
03 AUG 2026 4:19PM by PIB Delhi
گیان بھارتَم مشن (جی بی ایم)، جس کا اعلان مرکزی بجٹ 2025-26 میں کیا گیا تھا، حکومتِ ہند کی وزارتِ ثقافت کا ایک اہم منصوبہ ہے، جس کا مقصد مخطوطات (قدیم تحریری دستاویزات) سے متعلق مختلف سرگرمیوں کو انجام دینا ہے۔ اس منصوبے کے مقاصد درج ذیل ہیں:
I. جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مخطوطات کی ڈیجیٹلائزیشن اور دستاویزی عمل کی رفتار میں نمایاں اضافہ کرنا۔
II. مخطوطات کا سروے اور رجسٹریشن انجام دینا۔
III. ہندوستانی مخطوطات کی دستاویز سازی اور فہرست بندی کرنا، خواہ وہ کہیں بھی موجود ہوں، ان کے بارے میں درست اور تازہ ترین معلومات محفوظ رکھنا اور ان کی حفاظت و تحفظ کے حالات کا جائزہ لینا۔
IV. کتابی شکل کے ساتھ ساتھ مشین کے ذریعے پڑھی جانے والی شکل میں اشاعت کے ذریعے مخطوطات کے استعمال کو آسان بنانا اور ان تک عام رسائی کو فروغ دینا۔
V. تربیت، بیداری اور مالی معاونت کے ذریعے مخطوطات کے تحفظ اور نگہداشت کو فروغ دینا۔
VI. ہندوستانی زبانوں اور مخطوطات کے علم (مخطوطات شناسی) کے مطالعے میں علمی تحقیق اور اسکالرشپ کو فروغ دینا۔
VII. قومی ڈیجیٹل ذخیرے (این ڈی آر) کا قیام عمل میں لانا۔
اس مشن کی حمایت کے لیے اسٹینڈنگ فنانس کمیٹی (ایس ایف سی) نے سال 2025 سے 2031 تک کے عرصے کے لیے 491.66 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مارچ 2026 میں قومی مخطوطات سروے کا آغاز کیا گیا، جس کا مقصد مختلف زبانوں اور رسم الخط سے تعلق رکھنے والے مخطوطات کے ذخیرے، مراکز اور ان کے نگہداشت کنندگان کی شناخت اور دستاویز سازی کرنا تھا۔ اس سروے کے دوران 1.19 کروڑ سے زائد مخطوطات کی اطلاع ملی ہے۔
ملک بھر میں اب تک ڈیجیٹلائز کیے گئے مخطوطات کی مجموعی تعداد 8 لاکھ سے زیادہ ہے، جن میں سے 4.40 لاکھ سے زائد مخطوطات فی الحال گیان بھارتَم پورٹل پر عوامی رسائی کے لیے دستیاب ہیں۔ یہ مخطوطات ریاست وار ویو موڈ میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
اس مشن کے تحت کلسٹر مراکز اور آزاد مراکز کے ذریعے ایک ادارہ جاتی نظام قائم کیا گیا ہے، جس میں یونیورسٹیاں، تحقیقی ادارے، کتب خانے، آرکائیوز، نجی نگہداشت کنندگان، مذہبی ادارے اور دیگر متعلقہ فریق شامل ہیں، تاکہ مخطوطات سے متعلق سرگرمیوں کو انجام دیا جا سکے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی اپنے متعلقہ علاقوں میں گیان بھارتَم مشن کے نفاذ کے لیے نوڈل رابطہ کار ادارے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
ڈیجیٹلائز کیے گئے مخطوطات تک رسائی نگہداشت کنندگان اور حقوق کے حامل افراد کے حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے فراہم کی جاتی ہے۔ جہاں اجازت ہو، وہاں مخطوطات اور ان سے متعلق معلوماتی تفصیلات کو قومی ڈیجیٹل ذخیرے کے ذریعے عوامی اور علمی تحقیق کے لیے دستیاب کرایا جا سکتا ہے، جبکہ حساس، محدود یا حقوق کے تحفظ والے مواد کے لیے مناسب رسائی کی شرائط لاگو کی جا سکتی ہیں۔
گیان بھارتَم مشن ایک ملک گیر منصوبہ ہے، جس کا مقصد ہندوستان کے مخطوطاتی ورثے کا تحفظ کرنا ہے، خواہ وہ کسی بھی رسم الخط، زبان، علمی روایت، خطے یا برادری کی نگہداشت کی روایت سے تعلق رکھتا ہو۔بہار میں واقع درج ذیل ادارے مخطوطات سے متعلق سرگرمیوں کے لیے گیان بھارتَم مشن کے ساتھ منسلک ہو چکے ہیں:(i)نوا نالندہ مہاویہار، نالندہ(ii)خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری، پٹنہ اور(iii)شری بودھ گیا مٹھ، بودھ گیا۔
یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح۔ ع ح –ت ع
U.No. 1215
(रिलीज़ आईडी: 2293930)
आगंतुक पटल : 9