خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
وزیرمملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے ووکل فار لوکل مہم کو نئی تحریک دیتے ہوئے، دھامنود میں خواتین کاروباریوں کے ذریعہ منعقدہ میلے میں حصہ لیا
प्रविष्टि तिथि:
02 AUG 2026 6:30PM by PIB Delhi
خواتین و اطفال کی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے دھامنود میں نوجوان خاتون کاروباری شخصیات محترمہ پدما پٹیدار اور محترمہ رجنی پتھر والا کی جانب سے منعقدہ میلے میں شرکت کی اور اس موقع پر موجود افراد سے خطاب کیا۔
وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ اقدام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ناری شکتی کرن اور ’ووکل فار لوکل‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں ایک متاثر کن قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی خاتون کاروباریوں کو اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرکے ایسے اقدامات آتم نربھر بھارت کے وژن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
******
ش ح۔ ع ح –ت ع
U.No. 1198
(रिलीज़ आईडी: 2293768)
आगंतुक पटल : 7