وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کی نوجوانوں سے بھارت کے لیےساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ گالیاں کبھی بھی کسی چیز کا حل نہیں ہوتیں، گمراہوں کوصحیح راستہ دکھانا وقت کی ضرورت ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 JUL 2026 11:47PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ گالیوں سے کبھی بھی کسی چیز کا حل نہیں ہوتا ہے ۔ انہوں نے گمراہ لوگوں کودرست راستہ دکھانے کی ضرورت  پر زور دیا ۔

جنتر منتر کے واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک اور دنیا نے دیکھا ان کے اور یہاں تک کہ ان کی مرحومہ والدہ کے خلاف گالی گلوچ کا استعمال کیا گیا۔  انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس طرح کے طرز عمل پر معاشرے میں غصہ ہے ، لیکن بچپن بھی ایسا وقت ہوتا ہے جب غلطیاں سرزد ہوتی ہیں اوریہ مرحلہ سیکھنے اور اصلاح کا موقع ہوتا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے گمراہ بچوں کو سزا دینے ، انہیں عدالتوں میں گھسیٹنے یا سماجی طور پر ہراساں کرنے کے بجائے ہمیں انہیں گلے لگا کر صحیح راستہ دکھانا چاہیے ۔  انہوں نے کہا کہ وہ انہیں معاف کرنا چاہتے ہیں اور معاشرے سے اپیل ہے کہ وہ اس جذبے کو قبول کریں ۔

وزیر اعظم نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ساتھ  مل کر ملک کے لیے آگے بڑھیں ، غلطیوں سے سیکھیں اور اپنے خوابوں کو پورا کریں ۔  انہوں نے کہا کہ ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے ۔انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ ملک کا ہر نوجوان بھی زندگی میں آگے بڑھے ۔

جناب نریندر مودی نے سب لوگوں سےاپیل کی کہ وہ بھارت کے لیے ساتھ مل کر کام کریں ۔

نوجوانوں کو صحیح راستے کی رہنمائی کرنے پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جناب  نریندرمودی نے کہا ؛

"گالی کبھی بھی کسی چیز کا حل نہیں ہوتی ۔

آئیے گمراہوں راستہ دکھائیں ۔

آئیے ساتھ مل کر کام کریں ۔

آئیے بھارت کے لیے کام کریں ۔ "

 

 

***

ش  ح۔ ش ع- ف ر

Uno-1170

                                                                                                                                            


(ریلیز آئی ڈی: 2293597) وزیٹر کاؤنٹر : 37