سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
درج فہرست ذاتوں کی اختراع کو فروغ: وی سی ایف-ایس سی کی مدد سے تری شنکو ٹیکنالوجیز نے ہندوستان کے دفاعی الیکٹرانکس نظام کو مضبوط بنایا
प्रविष्टि तिथि:
02 AUG 2026 4:38PM by PIB Delhi
اختراع، صنعت کاری اور بروقت ادارہ جاتی تعاون نے متعدد ابھرتے ہوئے صنعت کاروں کو ایسے کاروبار قائم کرنے کے قابل بنایا ہے جو ہندوستان کی تکنیکی ترقی اور خود انحصاری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کی ایک نمایاں مثال تری شنکو ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ ہے، جو بنگلورو میں قائم ایک کمپنی ہے اور جسے سنیل کمار سریگیری نے قائم کیا۔ اس کمپنی کی کامیابی سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت درج فہرست ذاتوں کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ (وی سی ایف-ایس سی) کے مثبت اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔
تری شنکو ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ نے پرنٹڈ سرکٹ بورڈز (پی سی بی)، ریڈار نظام اور ایج اے آئی آلات کی تیاری کے لیے جدید ترین الیکٹرانکس ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ مرکز قائم کیا ہے۔ کمپنی ایل اینڈ ٹی، بی ای ایل، ڈی آر ڈی او کی تجربہ گاہوں، ای سی آئی ایل، آسٹرا مائیکروویو پروڈکٹس لمیٹڈ، کیپ جیمنی، وپرو اور سائپریس سمیت متعدد ممتاز اداروں کو جدید الیکٹرانک مینوفیکچرنگ خدمات فراہم کر رہی ہے۔
منصوبے کی اسٹریٹجک اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے درج فہرست ذاتوں کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ (وی سی ایف-ایس سی) نے سال 2022 میں کمپنی کو 4.47 کروڑ روپے کی مالی معاونت فراہم کی، جس میں ایکویٹی اور اختیاری طور پر قابلِ تبدیل ڈیبینچرز کے ذریعے وینچر کیپیٹل امداد شامل تھی۔

سنیل کمار سریگیری
الیکٹرانکس ڈیزائن، ریڈار نظام اور ایج اے آئی مینوفیکچرنگ مرکز
مالی معاونت کی بدولت کمپنی نے کے آئی اے ڈی بی ہائی ٹیک ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس پارک میں عالمی معیار کا الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ مرکز قائم کیا۔ اس امداد سے جدید مشینری، جانچ کے آلات اور سافٹ ویئر ٹولز کی خریداری ممکن ہوئی، ریڈار نظام اور ایج اے آئی مصنوعات کی تیاری میں کمپنی کی صلاحیتوں کو تقویت ملی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہنرمند افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔
اس مداخلت کے نتائج نمایاں رہے ہیں۔ آج کمپنی نے 30 پیشہ ور افراد کو براہِ راست روزگار فراہم کیا ہے، جن میں 8 درج فہرست ذاتوں اور 22 دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے ملازمین شامل ہیں۔ کمپنی نے 7 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے قائم کیے، 3.92 کروڑ روپے کی خالص مالیت حاصل کی، 2.85 کروڑ روپے کی آمدنی درج کی اور تقریباً 4 لاکھ روپے کا منافع کمایا۔ کمپنی نے ہندوستان کے دفاعی، ایرو اسپیس اور صنعتی شعبوں کے ساتھ مضبوط کاروباری روابط بھی قائم کیے ہیں اور میک اِن انڈیا اور آتم نربھر بھارت کے وژن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

الیکٹرانکس ڈیزائن، ریڈار نظام اور ایج اے آئی مینوفیکچرنگ مرکز
جناب سنیل کمار سریگیری، ڈائریکٹر
اپنے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب سنیل کمار سریگیری نے کہا:
"درج فہرست ذاتوں کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ (وی سی ایف-ایس سی) کے تحت رعایتی مالی معاونت نے ہمارے ٹیکنالوجی پر مبنی وژن کو عالمی معیار کے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ادارے میں تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آج تری شنکو ٹیکنالوجیز 'میک اِن انڈیا' اقدام کے تحت ہندوستان کے دفاعی اور ایرو اسپیس نظام کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی ہنرمند افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے اور یہ ثابت کر رہی ہے کہ درج فہرست ذاتوں کے صنعت کار جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی عالمی معیار کی اختراع پیش کر سکتے ہیں۔"
الیکٹرانکس ڈیزائن، ریڈار نظام اور ایج اے آئی مینوفیکچرنگ مرکز
تری شنکو ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ درج فہرست ذاتوں کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ (وی سی ایف-ایس سی) کے تحت ہدفی مالی معاونت، درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے صنعت کاروں کو جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں عالمی معیار کے مسابقتی ادارے قائم کرنے کے قابل بنا رہی ہے۔ اختراع کو فروغ دینے، مقامی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور معیاری روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ذریعے سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت جامع صنعت کاری کو فروغ دیتے ہوئے ٹیکنالوجی، اختراع اور سماجی بااختیاری پر مبنی آتم نربھر بھارت کے وژن کو حقیقت کا روپ دینے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 1160)
(रिलीज़ आईडी: 2293498)
आगंतुक पटल : 5