سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 پی ایم-اجے کی آدرش گرام اسکیم کے تحت ملک بھر میں 47,328 دیہات کا انتخاب، تلنگانہ کے 435 گاؤں شامل


اس اسکیم کے تحت 3.28 لاکھ سے زائد ترقیاتی کاموں کی نشاندہی، 47.59 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو فائدہ پہنچایا گیا

प्रविष्टि तिथि: 02 AUG 2026 4:35PM by PIB Delhi

حکومت ہند درج فہرست ذاتوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پردھان منتری انوسوچت جاتی ابھیودے یوجنا (پی ایم-اجے) نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے آدرش گرام جزو کے تحت دیہات کی مربوط ترقی کے ذریعے درج فہرست ذاتوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مختلف اسکیموں کے باہمی اشتراک کے ذریعے اہم سماجی و اقتصادی اشاریوں میں سو فیصد ہدف حاصل کرنا اور ترقیاتی خلا کو پُر کرنا ہے۔

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے راجیہ سبھا میں رکن پارلیمنٹ انیل کمار یادو منڈاڈی کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پی ایم-اجے کے آدرش گرام جزو کے تحت ملک بھر میں 47,328 دیہات کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں تلنگانہ کے 435 دیہات بھی شامل ہیں۔ منتخب دیہات کی ریاست وار تفصیلات ایوان کی میز پر رکھ دی گئی ہیں۔

تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ آدرش گرام جزو کے تحت منتخب دیہات کی مربوط ترقی پر توجہ دی جاتی ہے، جس کے لیے تعلیم سمیت 10 شعبوں سے متعلق 50 قابل نگرانی سماجی و اقتصادی اشاریوں میں مطلوبہ معیار حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ان اشاریوں کی ابتدائی صورتحال جاننے کے لیے ضرورتوں کا سروے کیا جاتا ہے، جبکہ نشاندہی شدہ کمیوں کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مختلف اسکیموں کے اشتراک یا پی ایم-اجے کے تحت فراہم کی جانے والی امداد کے ذریعے دور کیا جاتا ہے۔ ریاستوں کی پیش رفت کو باقاعدگی سے پی ایم اے جی وائی پورٹل پر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

ایوان کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں 3,28,131 ترقیاتی کاموں اور 1,10,51,213 مستفیدین کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں سے اب تک 46,642 ترقیاتی کام مکمل کیے جا چکے ہیں، جن سے 47,59,399 مستفیدین فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

تلنگانہ کے بارے میں تحریری جواب میں بتایا گیا کہ تعلیمی شعبے کے تحت 3,529 مستفیدین کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے 472 افراد کو اب تک اس اسکیم کا فائدہ فراہم کیا جا چکا ہے۔

تیسرے فریق کے ذریعے آڈٹ سے متعلق سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پی ایم-اجے آدرش گرام جزو کے تحت آدرش گرام سے متعلق خود اعلانیہ دعووں کی تصدیق کریں۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 1159 )


(रिलीज़ आईडी: 2293491) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu