ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی 5 اگست کو ’جی آئی اور اس سے آگے 2.0 سربراہ اجلاس‘ کی میزبانی کرے گی


اس سربراہ اجلاس میں بھارت کے جی آئی ٹیگ والے ہتھ کرگھا اور دستکاری مصنوعات کی نمائش کی جائے گی

ایچ ای پی سی کا ڈیجیٹل ہینڈ لوم ایٹلس اور ڈائمنڈ جوبلی لوگو اہم جھلکیوں میں شامل ہیں

प्रविष्टि तिथि: 02 AUG 2026 2:08PM by PIB Delhi

بھارت کی مالامال، جغرافیائی اشارے (جی آئی) والی ہتھ کرگھا اور دستکاری مصنوعات کو فروغ دینے  اور گھریلو و بین الاقوامی منڈیوں میں ان کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے، ٹیکسٹائل کی وزارت، حکومت ہند   کے ماتحت آفس آف دی ڈیولپمنٹ کمشنر (ہتھ کرگھا)، ہینڈلوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ایچ ای پی سی) کے تعاون سے 5 اگست 2026 کو، ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر واقع نئی دہلی میں ’’جی آئی اور اس سے آگے 2.0 سربراہ اجلاس‘‘ کا انعقاد کرے گا۔

سربراہ اجلاس کا آغاز امور خارجہ اور ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت، حکومت ہند، جناب پبتر مارگریٹا مہمان خصوصی کے طور پر کریں گے۔ محترمہ نیلم شامی راؤ، آئی اے ایس، سکریٹری (ٹیکسٹائل)، حکومت ہند، مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کریں گی۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر ایم بینا، آئی اے ایس، ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈلومز)، محترمہ امرت راج، ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈی کرافٹس)، اور پروفیسر (ڈاکٹر) اُنَّت پی پنڈت، کنٹرولر جنرل آف پیٹنٹس، ڈیزائن اینڈ ٹریڈ مارکس (سی جی پی ڈی ٹی ایم)، آر او سی، جی آئی اینڈ ایس آئی سی ایل ڈی آر بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس سربراہ اجلاس کا مقصد بھارت کی جی آئی ٹیگوالی  ہتھ کرگھا اور دستکاری کی مصنوعات کو فروغ دینا اور جی آئی ایکو سسٹم سے وابستہ تمام شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون کو آسان بنانا ہے۔ یہ تقریب تقریباً 10 ممالک کے غیر ملکی خریداروں، ملک بھر سے برآمد کنندگان اور کثیر القومی کمپنیوں، جی آئی مصنوعات کے رجسٹرڈ مالکان، مرکزی اور ریاستی حکومت کے محکموں کے حکام، اور معروف ٹیکسٹائل برانڈز، ریٹیل چینز، ای کامرس پلیٹ فارمز، تعلیمی اداروں اور صنعت کے ماہرین کو ایک جگہ اکٹھا کرے گی۔

اس سربراہ اجلاس کی ایک اہم خصوصیت ملک بھر سے 100 سے زائد جی آئی رجسٹرڈ ہینڈ لوم اور دستکاری کی مصنوعات کی نمائش ہوگی۔ اس تقریب میں موضوعاتی نمائشیں بھی شامل ہوں گی جو بھارت کی متنوع بُنائی کی روایتوں کو اجاگر کریں گی، ساتھ ہی ہینڈ لوم کی بُنائی اور دستکاری کا براہِ راست عملی مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا۔

افتتاحی سیشن کے دوران، رجسٹرڈ مالکان اور نئے مجاز صارفین کو جی آئی سرٹیفکیٹ پیش کیے جائیں گے۔ اس سربراہ اجلاس میں ڈیجیٹل ہینڈ لوم ایٹلس – ”ایک پلیٹ فارم۔ لامتناہی منڈیاں“ کا آغاز بھی دیکھنے کو ملے گا، جو کہ ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے اور اسے جی آئی مصنوعات سمیت بھارت کی ہینڈ لوم مصنوعات کی نمائش کرنے اور دستکاروں کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ہینڈ لوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ایچ ای پی سی) کے ڈائمنڈ جوبلی لوگو کی نقاب کشائی بھی کی جائے گی۔

اس پروگرام میں آئی آئی ٹی مدراس کے ماہرین کی جانب سے جی آئی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال پر ایک خصوصی پریزنٹیشن بھی شامل ہوگی۔ سربراہی اجلاس کے دوران تکنیکی سیشنز میں جی آئی رجسٹریشن اور دانشورانہ ملکیت کے حقوق، مقامی مارکیٹ میں جی آئی مصنوعات کے فروغ، اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں جی آئی ہینڈ لوم مصنوعات سے فائدہ اٹھانے کی حکمت عملیوں پر غور و خوض کیا جائے گا۔

یہ سربراہ اجلاس غیر ملکی خریداروں، برآمد کنندگان، معروف ٹیکسٹائل اور ریٹیل برانڈز، کثیر القومی کمپنیوں، ای کامرس پلیٹ فارمز، جی آئی کے مجاز صارفین، پالیسی سازوں، سرکاری حکام، صنعت کے ماہرین، دانشورانہ ملکیت کے پیشہ ور افراد اور تعلیمی ماہرین کے ایک ممتاز اجتماع کو یکجا کرے گا، اور امید ہے کہ یہ تمام شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

***

ش ح –ا ب ن

U.No:1154


(रिलीज़ आईडी: 2293429) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी