وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ (ڈی ایس سی) پروجیکٹ کے پانچویں جہاز ڈی ایس سی اے24 (یارڈ 329) کی لانچنگ

प्रविष्टि तिथि: 01 AUG 2026 8:02PM by PIB Delhi

ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ (ڈی ایس سی) پروجیکٹ کے پانچوں جہازوں میں سے پانچواں جہاز ڈی ایس سی اے24، 01 اگست 2026 کو تیتا گڑھ، کولکاتا (مغربی بنگال) میں چیف آف پرسنل وائس ایڈمرل گرچرن سنگھ کی موجودگی میں محترمہ کمل سنگھ کے ذریعہ لانچ کیا گیا۔ یہ تقریب بھارتی بحریہ اور میسرز تیتا گڑھ ریل سسٹمز لمیٹڈ (ٹی آر ایس ایل) کے سینئر حکام کی موجودگی میں مکمل بحری روایتوں اور تقریباتی شان و شوکت کے ساتھ منعقد کی گئی۔

ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ کی تعمیر کا کام میسرز   ٹی آر ایس ایل  ، کولکاتا انجام دے رہی ہے۔ کیٹامارن  ساخت اور تقریباً 300 سے 400 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت کے حامل یہ جہاز بہترین استحکام، کشادہ ڈیک اور سمندری سفر کی بہترین صلاحیت فراہم کرتے ہیں، جو انہیں ڈائیونگ کے آپریشنز کے لیے انتہائی موزوں بناتے ہیں۔ انہیں 'انڈین رجسٹر آف شپنگ' (  آئی آر ایس  ) کے بحری قواعد و ضوابط کے مطابق ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔

ان جہازوں کی شمولیت سے ہندوستانی بحریہ کی  ڈائیونگ سپورٹ، زیرِ آب معائنے، سیلویج اسسٹنس اور ساحلی عملیاتی تعیناتی کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ مائن اور معاون آلات کے 70 فیصد حصے کی اندرون ملک مینوفیکچررز سے سپلائی کے ساتھ، ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ حکومت ہند / وزارت دفاع کے ’آتم نربھر بھارت‘ اور ’میک ان انڈیا‘ اقدامات کی قابل فخر علمبردار ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا۔ن م۔

U- 1125

                          


(रिलीज़ आईडी: 2293135) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी