وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

محترمہ الکا ننگیا اروڑا نے دفاعی حسابات کے کنٹرولر جنرل کے بطور منصب سنبھال لیا

प्रविष्टि तिथि: 01 AUG 2026 2:59PM by PIB Delhi

محترمہ الکا ننگیا اروڑا، جو بھارتی دفاعی حسابات سروس (آئی ڈی اے ایس) کی 1991 بیچ کی افسر ہیں، نے آج یکم اگست 2026 کو کنٹرولر جنرل دفاعی حسابات (سی جی ڈی اے) کے عہدے کا منصب سنبھال لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L6GE.jpg

محترمہ الکا ننگیا اروڑا گڑھوال یونیورسٹی، دہرادون اور آئی آئی ٹی روڑکی کی فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے حکومتِ ہند میں متعدد اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، جن میں وزارتِ زراعت کے تحت محکمہ زرعی تحقیق و تعلیم (ڈی اے آر ای) میں ایڈیشنل سیکریٹری اور مالیاتی مشیر، وزارتِ خرد، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں میں جوائنٹ سیکریٹری، سنٹرل کاٹیج انڈسٹریز کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر اور وزارتِ ٹیکسٹائل میں دستکاری کے شعبے کی ایڈیشنل ڈیولپمنٹ کمشنر کے عہدے شامل ہیں۔ دفاعی مالیاتی انتظام اور عوامی خدمات کے شعبے میں تین دہائیوں سے زائد کے وسیع تجربے کی حامل محترمہ اروڑا نے دستکاری کے فروغ، زرعی تحقیق، خریداری کی پالیسی اور عوامی مالیات سے متعلق متعدد اہم اقدامات کی قیادت کی ہے۔ انہیں آئی آئی ایم بنگلورو اور آئی ایس بی موہالی سمیت ممتاز اداروں سے اعلیٰ درجے کی پیشہ ورانہ تربیت بھی حاصل ہیں۔

محترمہ اروڑا نے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز وزارتِ دفاع میں کولکاتا کی دم دم آرڈیننس فیکٹری سے کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ دفاعی حسابات محکمہ (ڈی اے ڈی) میں متعدد اہم ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہیں۔ انہوں نے تینوں مسلح افواج کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں، جن میں ممبئی کے نیول ڈاک یارڈ کے ایڈمرل سپرنٹنڈنٹ کی مالیاتی مشیر، فوج کی مشرقی کمان کی مالیاتی مشیر اور کولکاتا میں ایریا اکاؤنٹس آفس کی سربراہ، مغربی فضائی کمان (ڈبلیو اے سی) اور آرمی ہسپتال ریسرچ اینڈ ریفرل (اے ایچ آر آر) کی مربوط مالیاتی مشیر اور فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کی پرنسپل مربوط مالیاتی مشیر شامل ہیں۔ انہوں نے سی جی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں ایڈیشنل و اسپیشل سی جی ڈی اے کے عہدے پر بھی خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے آڈٹ، اطلاعاتی ٹیکنالوجی و نظام، مربوط مالیاتی مشاورت اور تربیت سے متعلق پالیسیوں کی رہنمائی کی۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1109


(रिलीज़ आईडी: 2293001) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी