مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پیٹنٹ اور ایوارڈ یافتگان کے بڑھتے ہوئے پورٹ فولیو کے ساتھ سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس دانشورانہ ملکیت کی تخلیق میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے


سی-ڈاٹ نے نئی دہلی کیمپس میں اختراع اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں 64 سائنسدانوں کو اعزاز سے نوازنے کے لیے سالانہ آئی پی ایوارڈز تقریب 2026 کی میزبانی کی

سی-ڈاٹ دہلی میں آئی پی آر ڈے کی تقریب کے دوران سی-ڈاٹ دہلی کیمپس کی جانب سے حاصل کردہ 47 پیٹنٹ، 3 کاپی رائٹ اور 8 تحقیقی مقالوں کا اعتراف کیا گیا

प्रविष्टि तिथि: 31 JUL 2026 7:43PM by PIB Delhi

وزارتِ مواصلات، حکومتِ ہند کے محکمۂ مواصلات (ڈی او ٹی)کے اہم ٹیلی کام آر اینڈ ڈی مرکز، سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس نے دانشورانہ ملکیت کے شعبے میں اپنے دہلی کیمپس کی نمایاں خدمات کے اعتراف اور جشن کے لیے سالانہ آئی پی ایوارڈز تقریب 2026 کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

اس تقریب میں سی-ڈاٹ کے محققین اور جدت طرازوں کو اعزاز سے نوازا گیا جن کا انقلابی کام بھارت کے مقامی ٹیلی کام ٹیکنالوجی کے نظام کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کے قومی وژن کو آگے بڑھا رہا ہے۔

سی-ڈاٹ دہلی میں اختراع اور بہترین کارکردگی کے لیے 64 افراد کو اعزازات سے نوازا گیا، جس میں مجموعی طور پر 47 پیٹنٹ، 3 کاپی رائٹ اور 8 تحقیقی مقالوں کا اعتراف کیا گیا۔ یہ تقریب محققین، انجینئرز اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی ان نمایاں خدمات کے اعتراف میں منعقد کی گئی جن کے انقلابی کام نے سی-ڈاٹ کے دانشورانہ ملکیت کے پورٹ فولیو کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے۔ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے پیٹنٹ پورٹ فولیو اور اپنی بہترین کارکردگی کے لیے اعزاز پانے والے جدت طرازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ، سی-ڈاٹ مقامی تکنیکی اختراع کو فروغ دینے والے ایک معروف ٹیلی کام تحقیق و ترقی کے ادارے کے طور پر اپنی پوزیشن کو مسلسل مستحکم کر رہا ہے۔ یہ کامیابیاں تحقیق میں بہترین کارکردگی، دانشورانہ ملکیت کی تخلیق، اور عالمی سطح پر مسابقتی ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لیے ادارے کے مستقل عزم کو ظاہر کرتی ہیں، جو تکنیکی خود انحصاری اور ڈیجیٹل تبدیلی کے بھارت کے وژن میں اپنا تعاون پیش کر رہی ہیں۔

ایوارڈ پانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے، سی-ڈاٹ کے سی ای او ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے نے کہا، "اختراع ملک کے لیے مقامی، محفوظ اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ٹیلی کام ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے سی-ڈاٹ کے مشن کا سنگِ بنیاد ہے۔ ہمارے محققین کی طرف سے تخلیق کردہ ہر پیٹنٹ، اشاعت اور دانشورانہ اثاثہ بھارت کی تکنیکی خودمختاری کو مضبوط کرتا ہے اور 'آتم نربھر بھارت' کے وژن کے لیے ہمارے عزم کو تقویت دیتا ہے۔ یہ ایوارڈز نہ صرف غیر معمولی تکنیکی مہارت کا اعتراف ہیں، بلکہ یہ تجسس، استقامت اور جدت طرازی کے اس جذبے کی بھی عکاسی کرتے ہیں جو سی-ڈاٹ کے تحقیقی نظام کو آگے بڑھاتا ہے۔ میں تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ ایسی انقلابی ٹیکنالوجیز تیار کرنا جاری رکھیں جو ٹیلی کام کی عالمی اختراع میں بھارت کو ایک لیڈر کے طور پر ابھارنے میں مددگار ثابت ہوں۔"

گزشتہ چند برسوں کے دوران، سی-ڈاٹ نے آئندہ پیڑھی کی مواصلاتی ٹیکنالوجیز، سائبر سیکیورٹی، کوانٹم کمیونیکیشنز، ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹمز، مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیلی کام سلوشنز اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر پر مشتمل ایک مضبوط دانشورانہ ملکیت کا پورٹ فولیو تیار کیا ہے۔ سی-ڈاٹ تحقیق کی بہترین کارکردگی کو ایسی مؤثر ٹیکنالوجیز میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے جو عالمی ٹیلی کمیونیکیشن کے منظر نامے میں بھارت کی مسابقت کو بڑھاتے ہوئے قومی ترجیحات کو پورا کرتی ہیں۔

حال ہی میں، سی-ڈاٹ نے اپنے بنگلورو کیمپس میں بھی سالانہ آئی پی ایوارڈز تقریب 2026 کا انعقاد کیا، جہاں دانشورانہ ملکیت کی تخلیق میں غیر معمولی خدمات پیش کرنے پر 78 جدت طرازوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں 36 پیٹنٹ، 18 کاپی رائٹ، 9 ٹریڈ مارک اور 3 تحقیقی مقالوں کا اعتراف کیا گیا، جو ادارے میں اختراع کی گہرائی اور تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔ دہلی اور بنگلورو دونوں کیمپسز میں منعقدہ آئی پی ایوارڈز کی یہ تقاریب مشترکہ طور پر اختراع، دانشورانہ ملکیت کی تخلیق، اور مقامی ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لیے سی-ڈاٹ کے مستقل عزم کو اجاگر کرتی ہیں، جو ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی قیادت میں اپنا تعاون پیش کر رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NS8E.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H0HJ.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MV5J.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004207M.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0052C4C.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006FHDO.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0071QLF.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008UJX4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009UZI3.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010UZ5P.jpg

چند ایوارڈیافتگان

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011QY6U.jpg

سی- ڈاٹ کے سی ای او ڈاکٹر راج کمار اُپادھیائے اور سی ڈاٹ کے اگزیکیوٹیو نائب صدر ڈاکٹر پنکج دلیلا اور دیگر افسران سی-ڈاٹ دہلی کیمپس میں  ایوارڈ یافتگان کے ساتھ


**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1076


(रिलीज़ आईडी: 2292779) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी