پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرِ مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے نئی دہلی میں ”51 کہانیاں بدلاؤ کی پنچایت سوراج کی“ کے عنوان سے ایک مجموعہ جاری کیا


یہ مجموعہ پنچایتی راج کی وزارت کے ذریعے سی پی جی آر اے ایم ایس کے تحت شکایات کے مؤثر ازالے کو اجاگر کرتا ہے جو پنچایتوں میں شہریوں کے اعتماد کو مضبوط بناتا ہے

प्रविष्टि तिथि: 31 JUL 2026 8:20PM by PIB Delhi

پنچایتی راج اور ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیرِ مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے آج نئی دہلی میں ”51 کہانیاں بدلاؤ کی پنچایت سوراج کی“کے عنوان سے ایک مجموعہ جاری کیا۔ اس موقع پر پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب ویویک بھاردواج کے ساتھ ساتھ وزارت کے دیگر سینئر اہلکاران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر بگھیل نے کہا کہ یہ مجموعہ پنچایتی راج نظام سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈروں کے لیے سیکھنے اور تحریک کا ایک قیمتی ذریعہ ثابت ہوگا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ہر حل شدہ شکایت جواب دہ، شریک اور شہری مرکزی حکم رانی کو مضبوط بنانے کی طرف ایک معنی خیز قدم کی نمائندگی کرتی ہے۔

جناب ویویک بھاردواج نے کہا کہ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے وژن سے آہنگ، پنچایتی راج کی وزارت نے سی پی جی آر اے ایم ایس کے ذریعے عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ شکایات کے ازالے کے لیے مسلسل کوششیں، جن میں ملک کے دور دراز ترین علاقوں سے آنے والی شکایات بھی شامل ہیں، نے ایک جواب دہ اور شہری دوست شکایت ازالے کے میکانزم کو مضبوط بنانے میں مدد کی ہے جب کہ اداروں میں عوامی اعتماد کو تقویت بخشی ہے۔ مختلف ریاستوں کے پنچایتی راج محکموں کے تعاون سے پنچایتی راج کی وزارت کے ذریعے تیار کردہ یہ مجموعہ سنٹرلائزڈ پبلک گریونس ریڈریس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم (سی پی جی آر اے ایم ایس) پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کے کام یاب ازالے کی باون متاثر کن کیس اسٹڈیز پیش کرتا ہے۔ یہ کہانیاں ظاہر کرتی ہیں کہ شہریوں کے مسائل کے بروقت اور مؤثر حل سے خدمات کی فراہمی میں بہتری آتی ہے، احتساب مضبوط ہوتا ہے، بنیادی شہری بنیادی ڈھانچہ بہتر ہوتا ہے اور بنیادی سطح پر لوگوں کی زندگیوں میں محسوس فرق پیدا ہوتا ہے۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 1091


(रिलीज़ आईडी: 2292771) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , Gujarati