دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وی بی-جی رام جی کے تحت فنڈز

प्रविष्टि तिथि: 31 JUL 2026 5:19PM by PIB Delhi

دیہی ترقیات کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ  وکست بھارت–روزگار اور آجیویکا کی ضمانت مشن (گرامین) ایکٹ، 2025  ملک کے تمام دیہی علاقوں میں یکم جولائی 2026  سے نافذ ہو گیا ہے۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں نے  وی بی-جی رام جی اسکیم  کو نوٹیفائی کر دیا ہے اور اس پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ یکم جولائی 2026 کو اسکیم کے آغاز کے بعد سے ریاست اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے لحاظ سے کی گئی عبوری تخصیص اور جاری کیے گئے  مدر سینکشن (بنیادی منظوریوں)  کی تفصیلات ضمیمے میں دی گئی ہیں۔

فی الحال  وکست بھارت–روزگار اور آجیویکا کی ضمانت مشن (گرامین) (وی بی-جی رام جی) اسکیم  کے تحت کسی بھی ریاست یا مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کی کوئی بقایا رقم زیرِ التوا نہیں ہے۔

حکومت  مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) ، باقاعدہ جائزہ اجلاسوں اور دیگر مناسب طریقۂ کار کے ذریعے  وی بی-جی رام جی اسکیم  کے نفاذ کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ عبوری فنڈز کی بروقت منظوری اور بنیادی منظوریوں کے اجرا سے ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو وی بی-جی رام جی کے تحت اجرتوں کی بروقت ادائیگی میں سہولت ملی ہے۔

 وی بی-جی رام جی ایکٹ، 2025  اسکیم کے بروقت اور مؤثر نفاذ کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ مالی سال  2026-27  (یکم جولائی 2026 سے 31 مارچ 2027 تک کی مدت) کے لیے  وی بی-جی رام جی اسکیم  کے تحت  95,692.31 کروڑ روپے  کی بجٹ تخصیص ملک کی تاریخ میں کسی بھی دیہی روزگار اسکیم کے لیے بجٹ تخمینے کے مرحلے پر کی جانے والی سب سے بڑی تخصیصات میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے درمیان  95,692.31 کروڑ روپے  کی معیاری تخصیص پہلے ہی کر دی گئی ہے، جبکہ پہلی قسط کے طور پر  25,844.97 کروڑ روپے  کی بنیادی منظوری (مدر سینکشن) بھی جاری کی جا چکی ہے۔

اس سے ہر ایسے خاندان کو  125 دن کے اجرتی روزگار کی قانونی ضمانت  فراہم کرنے میں مدد ملے گی، جس کے بالغ افراد غیر ہنرمند دستی کام کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر تیار ہوں گے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ منظور شدہ فنڈز کو جلد از جلد استعمال کریں اور کارکنوں کو اجرت کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

ملحقہ

 

 

موجودہ مالی سال 27-2026کے دوران وی بی-جی رام جی اسکیم  کے تحت27جولائی 2026 تک کی گئی عبوری مختص اور بنیادی منظوری کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے- وار تفصیلات۔

(اعداد و شمار کروڑ روپے میں)

نمبر شمار

ریاستیں

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو عبوری مختص

بنیادی منظوری (مدرسینکشن)، پہلی قسط کے طور پر جاری کی گئیں

1

آندھرا پردیش

7707.21

2545.50

2

اروناچل پردیش

560.7

147.55

3

آسام

1929.7

630.96

4

بہار

6715.83

1663.56

5

چھتیس گڑھ

3354.85

1006.46

6

گوا

3.7

1.23

7

گجرات

1540.54

310.64

8

ہریانہ

590.19

194.93

9

ہماچل پردیش

1203.28

397.41

10

جھارکھنڈ

2705.64

786.72

11

کرناٹک

5709.9

1750.88

12

کیرالہ

3136.44

925.33

13

مدھیہ پردیش

6252.03

630.76

14

مہاراشٹر

4420.32

1459.92

15

منی پور

581.99

192.21

16

میگھالیہ

1155.09

381.50

17

میزورم

611.65

199.21

18

ناگالینڈ

287.85

95.07

19

اوڈیشہ

3763.8

932.32

20

پنجاب

1331.61

439.80

21

راجستھان

7581.87

2274.37

22

سکم

97.57

32.23

23

تمل ناڈو

7585.49

2176.84

24

تلنگانہ

3825.31

1263.41

25

تریپورہ

1041.7

344.05

26

اتر پردیش

9721.48

3210.76

27

اتراکھنڈ

626.43

193.78

28

مغربی بنگال

8508

1264.49

29

پڈوچیری

40.56

12.88

30

جموں و کشمیر

1151.2

380.21

31

انڈمان اور نکوبار

4.44

0

32

لداخ

85.98

0

33

دادر نگر حویلی اور دامن دیو

9.02

0

34

لکشدیپ

0.32

0

 

کل

93841.69

25844.97

 

سوشل آڈٹ اور سینٹرل ایڈمن کے لیے فنڈز

1850.62

 
 

کل میزان

95692.31

 

 

*********

(ش ح ۔ ش ت ۔ت ا(

U.No.1058


(रिलीज़ आईडी: 2292665) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी