دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی خواتین کےاپنی مدد آپ گروپوں کے لیے سارس آجیویکا کی توسیع اور منڈی تک رسائی
प्रविष्टि तिथि:
31 JUL 2026 5:20PM by PIB Delhi
دین دیال انتودیا یوجنا–قومی دیہی روزگار مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) کے تحت وزارت دیہی ترقی راجستھان سمیت ملک بھر میں اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) کی مصنوعات کے لیے خوردہ دکانوں، سارس میلوں کے انعقاد اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ پلیٹ فارم کے ذریعے ایس ایچ جی مصنوعات کے فروغ سے منڈی تک رسائی کو بہتر بنا رہی ہے۔وزارت کی ہدایات کے مطابق راجستھان سمیت تمام ریاستی دیہی روزگار مشن (ایس آر ایل ایم) اپنی متعلقہ ریاستوں میں ہر سال کم از کم دو سارس میلوں کا انعقاد کر سکتی ہیں۔راجستھان ریاستی دیہی روزگار مشن (راجیویکا) نے ایس ایچ جی مصنوعات کی منڈی تک رسائی کو بڑھانے کے لیے مارکیٹ کی صلاحیت اور مقامی ضروریات کی بنیاد پر سارس میلوں کے انعقاد اور ریاستی ایس ایچ جی برانڈ کے تحت خوردہ دکانیں قائم کرنے کے لیے مقامات کی نشاندہی کی ہے۔
دین دیال انتودیا یوجنا–قومی دیہی روزگارمشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) کے تحت وزارت برائےدیہی ترقی، راجستھان کے چھوٹے شہروں، دیہی علاقوں اور امنگوں والے اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں سمیت خواتین ایس ایچ جیز کو مختلف مارکیٹنگ اقدامات کے ذریعے تعاون فراہم کرتی ہے۔ان اقدامات میں ریاستی سطح کے ایس ایچ جی برانڈز کی تیاری، پیکیجنگ، لیبلنگ اور مصنوعات کو معیاری بنانے کی تربیت، سارس میلوں، نمائشوں اور تجارتی میلوں میں شرکت شامل ہے۔ ایس ایچ جیز کو ای-سرس اور دیگر ای کامرس پلیٹ فارموں پر بھی شامل کیا جا رہا ہے۔صلاحیت سازی کے اقدامات میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے اور منتخب کاروباری میلوں اور نمائشوں میں شرکت کے لیے سہولت فراہم کی جاتی ہے، تاکہ برآمد کے لیے تیار ایس ایچ جی مصنوعات کو فروغ دیا جا سکے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج باقاعدگی سے صلاحیت سازی اور ہنر مندی کی ترقی کے پروگرام منعقد کرتا ہے، تاکہ ایس ایچ جی اراکین کو مصنوعات کی تیاری، برانڈنگ، پیکیجنگ، معیار میں بہتری، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کاروباری انتظام، برآمدی طریقہ کار اور دستاویزات کی تیاری، نیز ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کو مضبوط بنانے کے لیے مارکیٹ کی تیاری میں مدد فراہم کی جا سکے۔
یہ معلومات دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
***
ش ح۔م ع ن۔ ت ع
U- 1053
(रिलीज़ आईडी: 2292653)
आगंतुक पटल : 5