صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
الائیڈ ہیلتھ کیئر افرادی قوت کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات
نیشنل کمیشن برائے الائیڈ اینڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنز نے 18 صلاحیت پر مبنی نصابوں یا کمپیٹنسی بیسڈ کریکولم کو حتمی شکل دے دی ہے
پیشہ ور افراد اور اداروں کی مرکزی اور ریاستی سطح پر افرادی قوت کی نقشہ سازی کو آسان بنانے کے لیے اکتوبر 2024 میں آن لائن رجسٹریشن پورٹل شروع کیے گئے
29 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں نے نیشنل کمیشن برائے الائیڈ اینڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنز ایکٹ، 2021 پر عمل درآمد کے لیے ریاستی الائیڈ اینڈ ہیلتھ کیئر کونسلیں تشکیل دی ہیں
مرکزی حکومت نے بجٹ 2026 میں آئندہ پانچ برسوں کے دوران مزید ایک لاکھ الائیڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز (اے ایچ پیز) تیار کرنے کا اعلان کیا ہے
رواں مالی سال میں الائیڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے لیے 1,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں
प्रविष्टि तिथि:
31 JUL 2026 2:36PM by PIB Delhi
صحت کے شعبے میں افرادی قوت کی ضروریات کا جائزہ لینے اور ان کا مؤثر انتظام کرنے کا عمل ایک مسلسل اور متحرک سرگرمی ہے، جو ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر عوامی صحت کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق انجام دیا جاتا ہے۔
الائیڈ اور ہیلتھ کیئر پیشوں کی 57 تسلیم شدہ اقسام کے ضابطہ بندی کے لیے ایک مضبوط قانونی نظام قائم کرنے کی غرض سے حکومت نے نیشنل کمیشن برائے الائیڈ اینڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنز ایکٹ، 2021 نافذ کیا اور اس قانون کے تحت نیشنل کمیشن برائے الائیڈ اینڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنز (این سی اے ایچ پی) قائم کیا۔ کمیشن نے 18 صلاحیت پر مبنی نصاب (کمپیٹنسی بیسڈ کریکولم) کو حتمی شکل دے دی ہے، جبکہ پیشہ ور افراد اور اداروں کی رجسٹریشن کے لیے اکتوبر 2024 میں آن لائن اندراجی پورٹل بھی شروع کیے گئے، تاکہ مرکزی اور ریاستی سطح پر صحت کے شعبے کی افرادی قوت کی مؤثر نقشہ سازی کی جا سکے۔ اس کے علاوہ 29 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں نے قانون کی مؤثر عمل آوری کے لیے ریاستی الائیڈ اینڈ ہیلتھ کیئر کونسلیں تشکیل دے دی ہیں۔
صحت کے شعبے میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز (این سی اے ایچ پیز) کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے بجٹ 2026 میں آئندہ پانچ برسوں کے دوران مزید ایک لاکھ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ رواں مالی سال میں الائیڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اسکیم کے لیے 1,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
یہ معلومات مرکزی وزیرِ مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود، محترمہ انوپریا پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
******
(ش ح ۔ ش ت ۔ت ا(
U.No.1016
(रिलीज़ आईडी: 2292457)
आगंतुक पटल : 11