مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس نے اگست کے مہینے کے لیے دہلی-این سی آر میں ٹیلی کام پنشن یافتگان کے جیون پرمان کیمپوں کاپروگرام جاری کیا

प्रविष्टि तिथि: 30 JUL 2026 5:29PM by PIB Delhi

  ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کے محکمہ کا پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکشن اکاؤنٹس، اگست 2026 کے دوران ٹیلی کام پنشن یافتگان کے لیے جیون پرمان کیمپ منعقد کر رہا ہے۔ یہ کیمپ پنشن یافتگان کی سہولت کے پیشِ نظر پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکشن اکاؤنٹس ، دہلی کے دفتر (دہلی سنچار لیکھا بھون، پرساد نگر، نئی دہلی-110005)، ایسٹرن کورٹ، جن پتھ، نئی دہلی میں قائم توسیعی کاؤنٹر اور دہلی-این سی آر کے مختلف مقامات پر ایم ٹی این ایل کے احاطوں میں منعقد کیے جائیں گے۔

تمام پنشن یافتگان سے درخواست ہے کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق ان کیمپوں میں شرکت کریں اور موقع پر لائف سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے مطلوبہ دستاویزات ساتھ لا کر اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

پنشن یافتگان کے  سہولت کیمپ کا پروگرام کی تفصیلات درج ذیل ہے:

نمبر شمار

مقام

تاریخ

1.

ایم ٹی این ایل ایکسچینج بلڈنگ، جنک پوری، نئی دہلی

04.08.2026

2.

ایم ٹی این ایل ایکسچینج بلڈنگ، روہنی سیکٹر-3، دہلی

11.08.2026

3.

ایم ٹی این ایل ایکسچینج بلڈنگ، لکشمی نگر، دہلی

14.08.2026

4.

ایم ٹی این ایل ایکسچینج بلڈنگ، یمنا وہار، دہلی

18.08.2026

5.

ایم ٹی این ایل ایکسچینج بلڈنگ، سیکٹر-6، دوارکا، دہلی

21.08.2026

سہولت کیمپوں کا وقت: صبح 11:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک

پنشن یافتگان سہولت کیمپوں میں دستیاب سہولیات:

  • ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کو جیون پرمان پورٹل www.jeevanpramaan.gov.in  پر جمع کرانے کی تربیت۔
  • جیون پرمان فیس آتھنٹیکیشن ایپ کے استعمال کی تربیت۔
  • کے وائی پی (اپنی معلومات کی تصدیق) فارم جمع کرانے کی سہولت ، براہِ کرم اپنی ایک عدد تصویر، آدھار کارڈ یا پین کارڈ کی نقل، اور پی پی او (پنشن ادائیگی حکم نامہ) کی نقل ساتھ لائیں۔
  • شکایات پیش کرنے اور معلومات حاصل کرنے کی سہولت۔

نوٹ: جن پنشن یافتگان نے پہلے ہی اپنالائف سرٹیفکیٹ جمع کرا دیا ہے، انہیں اس مقصد کے لیے ان کیمپوں میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

************

 ش ح ۔ش م۔ش ت

UN-NO-967 


(रिलीज़ आईडी: 2291960) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी