عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمانی سوال: اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعے تقرری
प्रविष्टि तिथि:
30 JUL 2026 5:18PM by PIB Delhi
پچھلے چار سال یعنی 23-2022 سے 26-2025 کے دوران، اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) نے مختلف وزارتوں/محکموں کی طرف سے ایس ایس سی کو بھیجی گئی خالی آسامیوں کی ریکوزیشن کی بنیاد پر تقریباً 3.61 لاکھ امیدواروں کی سفارش کی ہے۔
مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں/محکموں کے تحت منظور شدہ آسامیوں اور وہاں کام کرنے والے اہلکاروں کی تالیف شدہ معلومات محکمۂ اخراجات کے پے ریسرچ یونٹ کی سالانہ رپورٹوں میں دستیاب ہیں، جنہیں اس یو آر ایل پر دیکھا جا سکتا ہے: https://doe.gov.in/annual-report-pay-and-allowances۔ منظور شدہ تعداد، کام کرنے والے اہلکاروں اور خالی آسامیوں کو پر کرنے سے متعلق تفصیلات متعلقہ وزارتیں/محکمے خود سنبھالتے ہیں۔
حکومت نے تمام وزارتوں/محکموں کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے تاکہ وہ متعلقہ بھرتی ایجنسیوں، یعنی یو پی ایس سی اور ایس ایس سی کو براہِ راست بھرتی کی خالی آسامیوں کی بروقت اطلاع دینے کو یقینی بنائیں اور ان آسامیوں کو مقررہ وقت کے اندر پُر کیا جا سکے۔
مرکزی حکومت میں خالی آسامیوں کو مشن موڈ میں پُر کیا گیا ہے اور اکتوبر 2022 سے باقاعدگی سے منعقد ہونے والی قومی روزگار میلہ تقریبات میں سفارش کردہ / منتخب امیدواروں کو لاکھوں تقرری نامے تقسیم کیے گئے ہیں۔
یہ معلومات وزیراعظم کے دفتر اورعملے، عوام کی شکایات و پینشن، ایٹمی توانائی اور خلائی شعبے کے مرکزی وزیرِ مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
******
ش ح۔ ک ح –ت ع
U.NO.966
(रिलीज़ आईडी: 2291929)
आगंतुक पटल : 9