وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں مردوں کی 100 میٹر ٹی 47 دوڑ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر دلیپ مہادو گاویت کو مبارک باد دی
प्रविष्टि तिथि:
30 JUL 2026 5:27PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں مردوں کی 100 میٹر ٹی 47 دوڑ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر دلیپ مہادو گاویت کو مبارک باد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دلیپ مہادو گاویت نے شاندار ٹائمنگ کے ساتھ دولتِ مشترکہ کھیلوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور اس سیزن کی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے کہا کہ ان کی تیز رفتار دوڑ، عزم اور لگن نے پورے ملک کا سر فخر سے اونچا کر دیا ہے اور انہوں نے ان کے آئندہ تمام سفر اور کوششوں کے تئیں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا ؛
‘‘دلیپ مہادو گاویت نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے!
مردوں کی 100 میٹر ٹی 47 دوڑ میں شاندار ٹائمنگ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتنے، دولتِ مشترکہ کھیلوں کا نیا ریکارڈ قائم کرنے اور اس سیزن کی اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔ ان کی تیز رفتار دوڑ، عزم اور لگن نے پورے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان کے مستقبل کے لیے میری نیک تمنائیں!’’
#CWG2026”
************
ش ح ۔ش م۔ش ت
UN-NO-963
(रिलीज़ आईडी: 2291913)
आगंतुक पटल : 14