خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
پی ایم کے ایس وائی کے تحت پیش رفت
پی ایم کے ایس وائی کے تحت خوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو استحکام، 37.76 لاکھ کسانوں کو فائدہ اور 9.16 لاکھ روزگار کے مواقع کی پیداوار
प्रविष्टि तिथि:
30 JUL 2026 4:48PM by PIB Delhi
خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) ملک بھر میں مرکزی سیکٹر کی قائم اسکیم پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد خوراک کو ڈبہ بند کرنے سے متعلق جدید بنیادی ڈھانچے اور قدر میں اضافے کی سہولیات کا قیام، زرعی پیداوار کی پروسیسنگ اور تحفظ کو بہتر بنانا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور کسانوں کو ان کی فصلوں کا بہتر معاوضہ فراہم کرنا ہے۔ 30 جون 2026 تک، پی ایم کے ایس وائی کی مختلف کمپونینٹ اسکیموں کے تحت کل 1,735 پروجیکٹوں کو منظوری دی جا چکی ہے، جن میں سے 1,256 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں، جن سے ملک بھر میں 294.21 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ پروسیسنگ اور تحفظ کی صلاحیت پیدا ہوئی ہے اور 9.16 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) مانگ پر مبنی نوعیت کی ہے اور ملک بھر سے دلچسپی کے اظہار (ای او آئی) کے ذریعے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں اور پی ایم کے ایس وائی کی کسی بھی کمپونینٹ اسکیم کے تحت فنڈز ریاست وار مختص/منظور/جاری نہیں کیے جاتے ہیں۔ موصول ہونے والی تجاویز کی ان کی اہلیت کی جانچ کی جاتی ہے اور اسکیم کے موجودہ رہنما خطوط کے مطابق طے شدہ معیار کی بنیاد پر ان کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ فنڈز کی دستیابی کی بنیاد پر اہل تجاویز کو قابلیت کی بنیاد پر منظوری دی جاتی ہے۔ آج کی تاریخ تک، بھرت پور پارلیمانی حلقے میں پی ایم کے ایس وائی کے تحت کوئی پروجیکٹ منظور نہیں کیا گیا ہے۔
پی ایم کے ایس وائی کے تحت کمپونینٹ اسکیمیں فصل کی کٹائی کے بعد کے نقصانات کو کم کرنے اور ویلیو ایڈیشن میں اضافے کے مقصد کے ساتھ جدید فوڈ پروسیسنگ اور تحفظ کے بنیادی ڈھانچےکے قیام کے لیے گرانٹ ان ایڈ/سبسڈی کی شکل میں مالی امداد فراہم کرتی ہیں۔ فوڈ پروسیسنگ کے بنیادی ڈھانچے کا قیام زرعی پیداوار کی مانگ کو بڑھاتا ہے، جس سے بہتر قیمت کی وصولی اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔ پی ایم کے ایس وائی ایک طلب پر مبنی اسکیم ہے اور تمام اہل درخواست دہندگان، بشمول فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز)، سے دلچسپی کے اظہار (ای او آئی) کے ذریعے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ کسان-پروڈیوسر تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے، پی ایم کے ایس وائی عام زمرے کے درخواست دہندگان کے مقابلے میں نچلے ایکویٹی شراکت، نچلے کم از کم بینک لون کی ضرورت اور کم نیٹ ورتھ کی ضرورت جیسے نرم اہلیتی شرائط کے ساتھ ایف پی اوز کو بہتر مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ مزید برآں، وزارت کی مرکزی سرپرستی والی پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت، ایف پی اوز مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز قائم کرنے یا اپ گریڈ کرنے کے لیے 10 لاکھ روپے تک 35فیصد کریڈٹ سے منسلک سبسڈی، مشترکہ بنیادی ڈھانچےکے قیام کے لیے 3 کروڑ روپے تک 35فیصد گرانٹ اور ریاست/علاقائی سطح پر ایف پی اوز کے گروپس کے لیے 50فیصد تک کی گرانٹ کی صورت میں برانڈنگ اور مارکیٹنگ سپورٹ کے اہل ہیں۔
بتاریخ30 جون 2026 تک، پی ایم کے ایس وائی کے تحت 1,256 پروجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں، جن سے تقریباً 37.76 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے اور 294.21 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ پروسیسنگ اور تحفظ کی صلاحیت پیدا ہوئی ہے، جس سے فوڈ پروسیسنگ ایکو سسٹم کو مضبوطی ملی ہے، ویلیو ایڈیشن کو فروغ ملا ہے اور غذائی مصنوعات کی مجموعی برآمدات اور خورا کی ڈبہ بندی سے متعلق شعبے کی ترقی میں تعاون حاصل ہوا ہے۔
یہ معلومات خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں سے متعلق وزیرِ مملکت جناب رونیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
******
ش ح۔ ک ح –ت ع
U.NO.958
(रिलीज़ आईडी: 2291904)
आगंतुक पटल : 9