خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
مرکزی وزیر محترمہ انّ پورنا دیوی نے دولتِ مشترکہ کھیل2026 میں مردوں کی پیرا100 میٹر ٹی47 دوڑ میں سونے اور چاندی کےتمغے حاصل کرنے پر دلیپ مہادو گاویت اور محمد باسل کو مبارک باد دی
प्रविष्टि तिथि:
30 JUL 2026 11:00AM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انّ پورنا دیوی نے دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں مردوں کی پیرا 100 میٹر ٹی 47 دوڑ میں 10.71 سیکنڈ کے نئے کھیل ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتنے پر جناب دلیپ مہادو گاویت کو اور چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر جناب محمد باسل کو دلی مبارک باد پیش کی۔
مرکزی وزیر محترمہ انّ پورنا دیوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ وزیر موصوف نے اسے بھارتی پیرا ایتھلیٹکس کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دلیپ دولتِ مشترکہ کھیلوں میں ایتھلیٹکس کا سونے کا تمغہ جیتنے والے بھارت کے پہلے مرد پیرا ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کے عزم اور شاندار کارکردگی نے پورے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور انہوں نے ان کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
************
ش ح ۔ش م۔ش ت
UN-NO-955
(रिलीज़ आईडी: 2291881)
आगंतुक पटल : 10