قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہماچل پردیش میں ڈی اے جے جی یو اے کا نفاذ

प्रविष्टि तिथि: 30 JUL 2026 1:34PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگاداس اوئیکے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہماچل پردیش کے ضلع چمبہ میں قبائلی ترقی کے لیے دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اُتکرش ابھیان (ڈی اے جے جی یو اے) کے تحت ترقیاتی کاموں کے لیے7 بلاکس کے 156 گاؤوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ہماچل پردیش کے ضلع چمبہ میں دو مربوط قبائلی ترقیاتی پروجیکٹ (آئی ٹی ڈی پی) ہیں، یعنی آئی ٹی ڈی پی بھرمور اور آئی ٹی ڈی پی پانگی۔ دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اُتکرش ابھیان (ڈی اے جے جی یو اے) کے تحت آئی ٹی ڈی پی بھرمور کے 30 اور آئی ٹی ڈی پی پانگی کے 48 گاؤوں کو شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی حکوم کی قبائلی امور کی وزارت (ایم او ٹی اے) کی سرگرمیوں کے تحت اب تک آئی ٹی ڈی پی بھرمور میں551.11 لاکھ روپے اور آئی ٹی ڈی پی پانگی میں851.00 لاکھ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کو منظوری دی جا چکی ہے۔

ڈی اے جے جی یو اے کے تحت ضلع چمبہ کو جاری کیے گئے فنڈز (لاکھ روپے میں) کی تفصیلات ضمیمہ-1 میں دی گئی ہیں۔

ڈی اے جے جی یو اے کے تحت ہماچل پردیش کے ضلع چمبہ کو جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل جدول میں دی گئی ہیں (رقم: لاکھ روپے میں):

نمبر شمار

اقدام

ضلع

یونٹ

منظور شدہ فنڈ

1

قبائلی اسکولوں میں کلاس روم کی تعمیر

چمبہ

2

280

2

ہاسٹل کی عمارت کی تعمیر

چمبہ

1

275

3

ٹوائلٹ بلاکس کی تعمیر

چمبہ

13

131

4

ہاسٹل، آشرم اور اسکول کی مرمت

چمبہ

62

716.11

5

قبائلی کثیر مقصدی مارکیٹنگ سینٹر(ٹی ایم ایم سی)

چمبہ

2

200

6

ایف آر اے

چمبہ

1

8.67

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ڈی اے جے جی یو اے کے تحت سال بہ سال جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

مالی سال

جاری کیے گئے فنڈز (لاکھ روپے میں)

2023-24

صفر

2024-25

صفر

2025-26

708.44

2026-27

381.88

کل

1,090.32

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*********

 

 ش ح ۔ش م۔ش ت

UN-NO-954


(रिलीज़ आईडी: 2291868) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil