وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

کے ایس وی آئی کے تحت لی گئی درخواست

प्रविष्टि तिथि: 30 JUL 2026 3:42PM by PIB Delhi

وزارتِ ثقافت کلا سنسکرتی وکاس یوجنا (کے ایس وی آئی) نافذ کر رہی ہے جس کے تحت ملک بھر کی اہل ثقافتی تنظیموں اور انفرادی فنکاروں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ گرانٹ سال 27-2026 کے لیے درج ذیل اسکیم کے اجزاء کے تحت درخواستیں طلب کی گئی ہیں:

نمبر شمار

اسکیم کا جزو

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ

i

گرو ششیہ پرمپارا کے فروغ کے لیے مالی امداد (ریپرٹری گرانٹ)

15.07.2026

ii

ثقافتی فنکشن اور پروڈکشن گرانٹ سکیم(سی ایف پی جی ایس)

07.07.2026

iii

قومی موجودگی کے ساتھ ثقافتی تنظیموں کو مالی اعانت

15.07.2026

iv

ثقافت کے شعبوں میں نمایاں فنکاروں کو سینئر/جونیئر فیلوشپ

31-7-2026

v

مختلف ثقافتی شعبوں میں نوجوان فنکاروں کو وظائف

31-7-2026

vi

ٹیگور نیشنل فیلوشپ برائے ثقافتی تحقیق

15-7-2026

 

وزارت،گرو ششیہ  پرمپرا کی ترغیب کے لیے مالی امداد کی اسکیم (ریپرٹری گرانٹ اسکیم) کے تحت متعلقہ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق مکمل طور پر ہموار، کاغذ کی ضرورت سے مبراء اور شفاف آن لائن درخواست جمع کرانے کے عمل کی سہولت کے لیے ایک مخصوص آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواستیں طلب کرتی ہے۔

دیہی، قبائلی اور معاشی طور پر پسماندہ علاقوں سے آگاہی اور درخواستوں کی آمد کو زیادہ سے زیادہ بنانے کے لیے، وزارتِ ثقافت اخبارات کے اشتہارات، وزارت کی آفیشل ویب سائٹ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، زونل کلچرل سینٹرز (زیڈ سی سیز) اور اکیڈمیوں کے ذریعے اپنی اسکیموں کی معلومات عام کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

مزید برآں، وزارت اپنے زونل کلچرل سینٹرز (زیڈ سی سیز) اور اکیڈمیوں کے ذریعے، اپنے قائم کردہ نیٹ ورکس کی مدد سے فنکاروں اور دیگر امکانی درخواست دہندگان کے درمیان اپنی اسکیموں کے فوائد اور شقوں کی معلومات پھیلا کر وسیع پیمانے پر تشہیر اور بیداری کی مہمات چلاتی ہے تاکہ دیہی، قبائلی اور معاشی طور پر پسماندہ علاقوں سے زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ معلومات ثقافت وسیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

******

ش ح۔ ک ح –ت ع

U.NO.950


(रिलीज़ आईडी: 2291861) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी