قبائیلی امور کی وزارت
لداخ میں چانگپا قبائلی برادری پر آب ہوا کی تبدیلیوں کا اثر
प्रविष्टि तिथि:
30 JUL 2026 1:48PM by PIB Delhi
لوک سبھا میں آج ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگاداس اوئیکے نے بتایا کہ قبائلی امور کی وزارت نے لداخ کی چانگپا قبائلی برادری کے روزگار اور روایتی خانہ بدوش طرزِ زندگی پر آب ہوا کی تبدیلیوں، چرائی کے میدانوں میں کمی، برف باری کے بدلتے ہوئے انداز اور مویشیوں کی پیداوار میں کمی کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے کوئی مطالعہ نہیں کیا ہے۔
چانگپا کنبے چونکہ درج فہرست قبائلی برادری سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے وہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اس وزارت اور دیگر متعلقہ وزارتوں/محکموں کی جانب سے نافذ کی جانے والی فلاحی اور روزگار سے متعلق اسکیموں کے تحت مستحق استفادہ کنندگان ہیں، جن اسکیموں میں درج ذیل شامل ہیں:
(i) پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم-جے اے این ایم اےاین)؛
(ii) دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اُتکرش ابھیان (پی ایم ڈی اے جے جی یو اے)؛
(iii) ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول(ای ایم آر ایس)؛
(iv) درج فہرست قبائلی طلبہ کے لیے پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور نیشنل اوورسیزاسکالرشپس ؛
(v) پردھان منتری جن جاتیہ وکاس مشن (پی ایم جے وی ایم)؛
ڈی اے جے جی یو اے کے تحت دور دراز قبائلی آبادیوں کے لیے مخصوص اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں موبائل طبی یونٹس، موبائل نیٹ ورک کی فراہمی، رہائشی ہاسٹل کی سہولیات، پردھان منتری آواس یوجنا (گرامین) کے تحت پکے مکانات وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ٹرائی فیڈ کے ذریعے پشمینہ اون کی پیداوار، مارکیٹنگ کے روابط اور قدر میں اضافے کے لیے روزگار اور آمدنی میں اضافے سے متعلق معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
پی ایم جے وی ایم اسکیم کے تحت ٹرائی فیڈ نے وی ڈی وی کے، دربوک کے قیام کے لیے 15 لاکھ روپے کی رقم جاری کی ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران مرکز کے زیر انتظام خطے لداخ کے لیے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کی منظوری دی گئی اور اس سلسلے میں جاری کی گئی رقوم کی تفصیلات حسبِ ذیل ہیں:
|
مالی سال
|
روپے لاکھوں میں
|
|
2021-22
|
10.00
|
|
2022-23
|
450.00
|
|
2023-24
|
800.00
|
|
2024-25
|
17.41
|
|
2025-26
|
400.00
|
چانگپا برادری کی طویل مدتی سماجی و معاشی مضبوطی کو فروغ دینے اور اس کی روایتی ثقافت و روزگار کے تحفظ کے لیے درج ذیل اقدامات سمیت دیگر متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں:
- پی ایم- پی ایم-جے اے این ایم اےاین /ڈی اے جے جی یو اے کے تحت چانگ تھانگ کی رہائشی بستیوں میں بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی مکمل فراہمی؛
- گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ٹرائی فیڈ نے لداخ کے کاریگروں سے1,88,47,291 روپے مالیت کی پشمینہ مصنوعات (شالیں اور اسٹولز) خریدی ہیں۔ چونکہ ان مصنوعات میں استعمال ہونے والی خام پشمینہ چانگپا برادری سے حاصل کی جاتی ہے، اس لیے ان خریداریوں نے بالواسطہ طور پر چانگپا چرواہوں کے روزگار اور معاشی بہبود میں اہم رول ادا کیا ہے۔
- مزید یہ کہ چانگ تھانگ خطے میں اگست 2026 میں ایک اندراجی کیمپ منعقد کرنے کی تجویز ہے، جس کا مقصد چانگپا قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے اہل کاریگروں کی شناخت اور انہیں پینل میں شامل کرنا ہے۔ مذکورہ اقدام سے انہیں مارکیٹنگ اور خریداری کے پروگراموں میں براہِ راست شرکت کرنے کا موقع ملنے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں ان کے روزگار کے مواقع مزید مضبوط ہوں گے۔
- قبائلی تحقیقی ادارے کے ذریعے چانگپا ثقافت، زبان اور روایتی علم کی دستاویز سازی اور فروغ۔
************
ش ح ۔ش ر۔ش ت
UN-NO-936
(रिलीज़ आईडी: 2291741)
आगंतुक पटल : 11