اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی میں ایم اوآئی ایل کی شاندار کارکردگی کے بعدکے ٹیکس منافع میں70 فیصدتک اضافہ

प्रविष्टि तिथि: 30 JUL 2026 1:41PM by PIB Delhi

ایم اوآئی ایل (موئل) لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی (پہلی سہ ماہی مالی سال 27) کے مالی اور عملی نتائج کی منظوری دے دی ہے۔  مذکورہ کمپنی نے پیداوار، فروخت کی مقدار اور مجموعی منافع کے شعبوں میں مسلسل ترقی درج کی ہے۔

مالی اہم نکات (مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی بمقابلہ مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی):

  • کاروباری سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی: 7 فیصد اضافے کے ساتھ 370.88 کروڑ روپے ہوگئی، جو پہلے 348.06 کروڑ روپے تھی۔
  • مجموعی آمدنی: 6 فیصد بڑھ کر 391.13 کروڑ روپے ہوگئی، جبکہ گزشتہ مدت میں یہ 370.52 کروڑ روپے تھی۔
  • ٹیکس سے پہلے منافع(پی بی ٹی): 75 فیصد اضافے کے ساتھ 111.62 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، جو پہلے 63.82 کروڑ روپے تھا۔
  • ٹیکس کی ادائیگی کے بعد منافع (پی اے ٹی): 70 فیصد اضافے کے ساتھ 87.62 کروڑ روپے ہوگیا، جبکہ گزشتہ مدت میں یہ 51.51 کروڑ روپے تھا۔
  • خالص فروخت وصولی(این ایس آر): 9,749 روپے فی میٹرک ٹن تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے 8,884 روپے فی میٹرک ٹن کے مقابلے میں 10 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

عملی کارکردگی کے اہم خصوصیات:

  • مینگنیز خام دھات کی پیداوار: 507,605 میٹرک ٹن رہی، جو مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں درج کی گئی 502,260 میٹرک ٹن پیداوار کے مقابلے میں1 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
  • مینگنیز خام دھات کی فروخت: 369,049 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں356,196 میٹرک ٹن کے مقابلے میں4 فیصد زیادہ ہے۔

ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایم او آئی ایل(موئل) انتظامیہ نے کہا کہ مذکورہ  نتائج ہماری پوری افرادی قوت کی لگن اور محنت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہماری ٹیم کی جانب سے دکھائے گئے عملی نظم اور عزم نے کمپنی کو اہم شعبوں میں مسلسل ترقی برقرار رکھنے کے قابل بنایا ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے ایم او آئی ایل (موئل) زیادہ پیداواری اہداف حاصل کرنے، عملی کارکردگی میں بہتری لانے اور ملکی اسٹیل صنعت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے پر مسلسل توجہ مرکوز رکھے گا۔

ایم او آئی ایل (موئل) لمیٹڈ بھارتی حکومت کی فولاد کی وزارت کے تحت ایک شیڈول ‘اے’ منی رتن زمرہ-1 مرکزی عوامی شعبے کا ادارہ ہے۔ یہ ملک میں مینگنیز خام دھات  پیدا کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے اور مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں زیرِ زمین اور کھلی کانوں کے ذریعے اپنی کان کنی کی سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔

************

 ش ح ۔ش ر۔ش ت

UN-NO-928


(रिलीज़ आईडी: 2291686) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil