دیہی ترقیات کی وزارت
وکست گرام پنچایت منصوبہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 JUL 2026 6:27PM by PIB Delhi
وکست بھارت – روزگار اور آجیویکا مشن کے لیے گارنٹی (گرامین): وی بی- جی رام جی ایکٹ، 2025 کی دفعہ 16 کے تحت، ہر گرام پنچایت کو ایک شراکتی منصوبہ عمل کے ذریعہ وکست گرام پنچایت پلان (وی جی پی پی) تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ گرام سبھا گرام پنچایت کی ہمہ جہت ترقی کے لیے درکار جائز کاموں کی نشاندہی اور انہیں ترجیح دیتی ہے، اور گرام پنچایت ایکٹ کی دفعات کے مطابق وی جی پی پی تیار کرتی ہے۔ منظور شدہ وی جی پی پی کو بعد ازاں مشن کے تحت مجموعی بلاک اور ضلعی منصوبوں کی تیاری کے لیے انٹرمیڈیٹ اور ڈسٹرکٹ پنچایت کی سطحوں پر یکجا کیا جاتا ہے۔ یکت دھارا ایک جی آئی ایس پر مبنی منصوبہ بندی کا معاون ٹول ہے جو مجاز اہلکاروں کو جائز کاموں کی نشاندہی، ترجیحات کے تعین اور منصوبہ بندی کے لیے جیو اسپیشل معلومات اور تجزیاتی ڈیٹا فراہم کر کے سائنسی منصوبہ بندی میں مدد کرتا ہے، جس سے وی جی پی پی کی تیاری میں مدد ملتی ہے۔ یکت دھارا پورٹل تک رسائی متعلقہ ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ کی جانب سے نامزد کردہ مجاز اہلکاروں کو مقررہ آپریشنل فریم ورک کے مطابق فراہم کی جاتی ہے۔
وکست بھارت - روزگار اور آجیویکا مشن کے لیے گارنٹی (گرامین): وی بی-جی رام جی ایکٹ، 2025 کی دفعہ 21 کے مطابق، ریاستی حکومت پروگرام کے مؤثر نفاذ کے لیے ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر اور پروگرام آفیسر کو روزگار معاونین اور کمپیوٹر آپریٹرز سمیت ضروری عملہ اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ یہ معاملات کہ روزگار معاونین اور کمپیوٹر آپریٹرز کس طریقے سے کام کریں گے، متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے انتظامی دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔
وزارت وی بی-جی ریم جی کے مؤثر نفاذ کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کی صلاحیتوں میں اضافے کو اعلیٰ ترجیح دیتی ہے۔ ایک سلسلہ وار تربیتی فریم ورک کے تحت قومی، ریاستی، ضلعی، بلاک اور گرام پنچایت کی سطحوں پر تربیتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں وکست گرام پنچایت منصوبوں (وی جی پی پی) کی تیاری، اور تکنالوجی سے لیس منصوبہ بندی و نگرانی کے ٹولز بشمول 'یکت دھارا' کا استعمال شامل ہے۔ مؤثر نفاذ میں سہولت فراہم کرنے اور گرام سبھاؤں کے ذریعے شراکتی منصوبہ بندی کو مضبوط بنانے کے لیے تفصیلی تربیتی ماڈیولز، رہنما کتابچے، معیاری طریقہ کار اور ڈیجیٹل سیکھنے کے وسائل جیسے 'ای-سکشم' بھی ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو فراہم کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، استعداد کاری ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے اور ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق وزارت کی طرف سے متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں تکنیکی ٹیم بھیجی جاتی ہے۔
وکست بھارت – روزگار اور آجیویکا مشن کے لیے گارنٹی (گرامین): وی بی- جی رام جی کے تحت کام کرنے نیم ہنرمند افراد کو نیم ہنرمند اجرت کی شرح پر اجرت دی جاتی ہے، جیسا کہ قابل اطلاق اجرت مشتہریوں کے مطابق متعلقہ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ذریعہ نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ نیم ہنرمند افراد کو ادا کی جانے والی اجرت کی شرحوں کا تعین متعلقہ ریاستی حکومت/ مرکزی زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔
یہ جانکاری وزیر مملکت برائے دیہی ترقی جناب کملیش پاسوان کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔
***
(ش ح –ا ب ن)
U.No:802
(ریلیز آئی ڈی: 2291490)
وزیٹر کاؤنٹر : 18