وزارتِ تعلیم
پی ایم شری اسکیم کا نفاذ
प्रविष्टि तिथि:
29 JUL 2026 7:07PM by PIB Delhi
پردھان منتری اسکولز فار رائزنگ انڈیا (پی ایم شری) ایک مرکزی سرپرستی والی اسکیم ہے جس کا مقصد ملک بھر میں 14,500 سے زیادہ اسکولوں کو مضبوط بنانا ہے۔ اب تک، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ کے وی ایس/ این وی ایس/ این سی ای آر ٹی کے تحت کل 13,092 اسکولوں کو پی ایم شری اسکولوں کے طور پر منتخب کیا جا چکا ہے۔ یہ پی ایم شری اسکول قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)2020 کے تمام اقدامات کا مظاہرہ کرتے ہیں، مثالی اسکولوں کے طور پر کام کرتے ہیں، اور آس پڑوس کے دیگر اسکولوں کو ایک مثالی قیادت فراہم کرتے ہیں۔ یہ اسکول ایک منصفانہ، جامع اور خوشگوار اسکولی ماحول میں اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے میں اپنے اپنے خطوں میں قیادت فراہم کرتے ہیں، جو بچوں کے متنوع پس منظر، کثیر لسانی ضروریات اور مختلف تعلیمی صلاحیتوں کا خیال رکھتا ہے، اور انہیں این ای پی 2020 کے وژن کے مطابق ان کے اپنے سیکھنے کے عمل میں سرگرم شریک بناتا ہے۔
پی ایم شری اسکیم کے نفاذ کی ٹائم لین 2022-23 سے لے کر 2026-27 تک ہے۔ علاوہ ازیں، پی ایم شری اسکیم کے نفاذ کا فریم ورک ویب سائٹ کے اس لنک https://pmshri.education.gov.in/assets/pdf/part1_pmshri.pdfپر جاکر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
پی ایم شری اسکیم کے تحت فنڈز کی مختص اور ریلیز کا سلسلہ مالی سال 24-2023 سے شروع ہوا ہے۔ مالی سال 24-2023، مالیاتی سال 25-2024، مالیاتی سال 26-2025 اور مالیاتی سال 27-2026 کے دوران پی ایم شری اسکیم کے تحت ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے/ کے وی ایس/ این وی ایس/ این سی ای آر ٹی کے لحاظ سے مختص اور جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات ضمیمہ کے طور پر منسلک ہیں۔
پی ایم شری اسکیم کے تحت، ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے مرکز کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کرتے ہیں، جس میں پی ایم شری اسکولوں کے طور پر مخصوص کوالٹی ایشورنس حاصل کرنے کے لیے اسکولوں کی مدد کے وعدوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد، پی ایم شری اسکولوں کا انتخاب چیلنج موڈ کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس میں اسکول مثالی اسکول بننے کے لیے امداد حاصل کرنے کی خاطر ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں۔
پی ایم شری اسکولوں میں، سی بی ایس ای یا ریاستی امتحانات کے بورڈس کے ساتھ ان کے الحاق کے مطابق، سی بی ایس ای یا ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نصاب پڑھایا جاتا ہے۔
جیسا کہ اسکولوں کی کایا پلٹ سے متعلق پی ایم شری اسکول فریم ورک کے پیرا 1.1 میں تصور کیا گیا ہے، پی ایم شری اسکولوں کا نصاب نئے نصابی اور تدریسی ڈھانچے یعنی 4+3+3+5 کے مطابق تیار کردہ این سی ایف/ایس سی ایف کے تابع ہوگا، جس کی عکاسی این سی ایف- ایف ایس اور این سی ایف – ایس ای میں ہوگی۔ ریاستوں کو بنیادی اصولوں اور آئینی اقدار پر قائم رہتے ہوئے، ریاست کی مخصوص ضروریات کے مطابق نصاب کو مقامی رنگ دینے کی لچک حاصل ہے۔
ریاستِ کیرالہ نے 23 اکتوبر 2025 کو مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے تھے، جس کے بعد پی ایم شری اسکولوں کے انتخاب کے لیے شفاف چیلنج موڈ کا عمل اپنایا جانا تھا۔
پی ایم شری اسکیم کا مقصد قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تمام اجزاء کا مظاہرہ کرنا ہے اور یہ نہ صرف علمی و ذہنی ترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے بلکہ اکیسویں صدی کی کلیدی مہارتوں سے لیس، ہمہ جہت اور جامع شخصیت کے حامل افراد تیار کرنے پر بھی زور دیتی ہے۔ یہ اسکیم ایک ایسے منصفانہ، جامع اور خوشگوار تعلیمی ماحول کی تخلیق پر توجہ مرکوز کرتی ہے جو متنوع پس منظر، کثیر لسانی ضروریات اور مختلف تعلیمی صلاحیتوں کا خیال رکھتا ہو۔ ان اسکولوں کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ طلبہ کو ان کے سیکھنے کے عمل میں سرگرم طریقے سے شامل کیا جا سکے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر بچہ ایک محفوظ اور محرک ماحول میں خود کو خوش آمدید، محتاط اور معاون محسوس کرے۔ لہٰذا، جو ریاستیں مفاہمتی عرضداشت پر دستخط نہیں کرتی ہیں یا اس اسکیم سے دستبردار ہو جاتی ہیں، وہ پی ایم شری اسکیم کے ان فوائد سے محروم رہ سکتی ہیں۔
یہ جانکاری وزیر مملکت برائے تعلیم جناب جینت چودھری کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔
*****
ضمیمہ
محترم رکن پارلیمنٹ جناب عبداللہ وہاب کے "پی ایم شری اسکیم کے نفاذ" کے بارے میں راجیہ سبھا کے غیر ستارہ نشان والے سوال نمبر 1155 مورخہ 29.07.2026 کے جواب کے حصہ (ب) میں حوالہ دیا گیا ضمیمہ۔
مالیاتی سال 24-2023، مالیاتی سال 25-2024، مالیاتی سال 26-2025 اور مالیاتی سال 27-2026 کے دوران پی ایم شری اسکیم کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں/ کے وی ایس/ این وی ایس/ این سی ای آر ٹی کے لحاظ سے جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
(کروڑ روپے میں)


این اے – ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے/ این سی ای آر ٹی مذکورہ بالا سال میں پی ایم شری اسکیم میں شامل نہیں تھیں۔
* مالی سال 26-2025 سے پی ایم شری اسکیم کو 'ایس این اے اسپرش' پر شامل کر لیا گیا ہے، لہٰذا ان مرکز کے زیر انتظام علاقوں/کے وی ایس/ این وی ایس/ این سی ای آر ٹی کے علاوہ یہ اعداد و شمار جاری کردہ مدر سینکشن ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:902
(रिलीज़ आईडी: 2291472)
आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English