بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے گرڈ سطح کے اسٹیشنری توانائی ذخیرہ  کے لیے مجموعی طور پر 10 گیگا واٹ آور(جی ڈبلیو ایچ) صلاحیت کی ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) مینوفیکچرنگ سہولتی مراکز قائم کرنے کے لیے پی ایل آئی اے سی سی اسکیم کے تحت مستفید ہونے والی کمپنیوں کے انتخاب کے سلسلے میں ماقبل بولی کانفرنس کا انعقاد کیا


اس سے قبل بھاری صنعتوں کی وزارت نے سنٹرل پبلک پروکیورمنٹ (سی پی پی) پورٹل پر درخواست برائے تجویز(آر ای پی) جاری کی تھی، جس کے ذریعے پی ایل آئی اے سی سی اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 10 گیگا واٹ آور صلاحیت کی ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) مینوفیکچرنگ سہولیات کے قیام کے لیے اہل کمپنیوں کے انتخاب کا عمل شروع کیا گیا

بولیوں کا عمل سی پی پی پورٹل کے ذریعے مکمل طور پرآن لائن، شفاف دو مرحلے والے نظام (تکنیکی بولی اور مالی بولی) کے تحت کوالٹی اینڈ کاسٹ بیسڈ سلیکشن (کیو سی بی ایس) فریم ورک کے مطابق انجام دیا جائے گا

ٹینڈر دستاویزات 15 جولائی 2026 سے سی پی پی پورٹل پر دستیاب ہیں، جبکہ بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر ہے

प्रविष्टि तिथि: 29 JUL 2026 6:48PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے آج 29 جولائی 2026 کو نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت گرڈ سطح کے اسٹیشنری توانائی ذخیرہ کے لیے 10 گیگا واٹ آور (جی ڈبلیو ایچ) صلاحیت کے ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) مینوفیکچرنگ یونٹس کے قیام کے لیے عالمی ٹینڈر سے متعلق ماقبل بولی کانفرنس کامیابی سے منعقد کی۔ اس کانفرنس میں 29 ممکنہ بولی دہندگان، صنعتی نمائندوں، نیتی آیوگ، وزارتِ نئی و قابلِ تجدید توانائی(ایم این آر ای)، وزارتِ بجلی اور مختلف صنعتی انجمنوں نے بھرپور شرکت کی۔

یہ ماقبل بولی کانفرنس 15 جولائی 2026 کو سنٹرل پبلک پروکیورمنٹ (سی پی پی) پورٹل پر ٹینڈر دستاویزات جاری کیے جانے کے بعد منعقد کی گئی۔ اس اقدام کا مقصد ایڈوانسڈ کیمسٹری سیلز کی ملکی سطح پر تیاری کو فروغ دینا، توانائی کے شعبے میں خود کفالت کو مضبوط بنانا اور قابلِ تجدید توانائی کے مؤثر انضمام کے لیے گرڈ سطح کے توانائی ذخیرہ نظاموں کی توسیع میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

کانفرنس کے دوران عالمی ٹینڈر کے مقاصد اور دائرۂ کار پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ ممکنہ بولی دہندگان کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے گئے۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ای میل کے ذریعے اپنے سوالات جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اگست 2026 ہے، جس کی تفصیلات درخواست برائے تجویز(آر ای پی) میں درج ہیں۔

ٹینڈر دستاویزات 15 جولائی 2026 سے دستیاب ہیں، جبکہ بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ بولیاں 14 اکتوبر 2026 کو کھولی جائیں گی۔ بولی کا پورا عمل سی پی پی پورٹل کے ذریعے کوالٹی اینڈ کاسٹ بیسڈ سلیکشن (کیو سی بی ایس) فریم ورک کے تحت شفاف، آن لائن دو مرحلہ جاتی نظام (تکنیکی بولی اور مالی بولی) کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

پی ایل آئی اے سی سی اسکیم اور عالمی ٹینڈر سے متعلق مزید معلومات اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے دلچسپی رکھنے والے شرکاء کو بھاری صنعتوں کی وزارت کی سرکاری ویب سائٹ یا سی پی پی پورٹل ملاحظہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔

****

(ش ح۔م ع۔ م ذ۔)

UR.No. 906


(रिलीज़ आईडी: 2291458) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी