وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

تعلیم کا روزگار کے مواقع سے ہم آہنگ ہونا

प्रविष्टि तिथि: 29 JUL 2026 7:07PM by PIB Delhi

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)، 2020 ایک جامع، کثیر الشعبہ اور لچکدار اعلیٰ تعلیم کو فروغ دیتی ہے، جس سے طلبہ کو کسی ایک شعبے سے بالاتر ہو کر علم اور مہارتیں حاصل کرنے اور متنوع تعلیمی و پیشہ ورانہ راستے اپنانے کے قابل بنایا جا سکے۔ یہ صنعت اور تعلیم کے باہمی رابطے کی اہمیت پر زور دیتی ہے اور اسٹارٹ اپ انکیوبیشن سینٹرز، تحقیق کے جدید ترین شعبوں میں مراکز، صنعت اور تعلیم کے درمیان مضبوط روابط، اور ہیومینیٹیز و سماجی علوم سمیت بین الشعبہ جاتی تحقیق قائم کر کے ریسرچ اور اختراع کو فروغ دیتی ہے۔ نیشنل کریڈٹ فریم ورک (این سی آر ایف)، نیشنل ہائر ایجوکیشن کوالیفیکیشنز فریم ورک (این ایچ ای کیو ایف)، اکیڈمک بینک آف کریڈٹس (اے بی سی) اور ملٹی پل انٹری اینڈ ملٹی پل ایگزٹ کی دفعات تعلیمی، پیشہ ورانہ اور تجرباتی سیکھنے کے عمل کے انضمام، جمع کرنے اور منتقلی کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتی ہیں۔

تعلیمی سیکھنے کے عمل اور ملازمت کی ضروریات کے درمیان تعلق کو مضبوط بنانے کے لیے، اعلیٰ تعلیم کے نصاب میں نتائج پر مبنی تعلیم، مہارت پر مبنی ماڈیولز، پروجیکٹ پر مبنی سیکھنے کے عمل، انٹرنشپ اور صنعت کے ساتھ باہمی رابطے کی دفعات فراہم کی گئی ہیں۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) نے 'اپرینٹسشپ پر مبنی ڈگری پروگرام' (اے ای ڈی پی) کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں جو اعلیٰ تعلیمی اداروں اور تکنیکی اداروں کے ذریعے پیش کیے جائیں گے، تاکہ دورانِ تعلیم عملی تجربہ فراہم کیا جا سکے جس کا مقصد گریجویٹس کی صلاحیتوں اور ان کے روزگار کو بڑھانا ہے۔ یو جی سی اور اے آئی سی ٹی ای اپرنٹس شپ کے جزو کے لیے ایک تشخیصی عمل پر عمل کرتے ہیں جس میں صنعت/ادارے، ماہرینِ تعلیم اور اعلیٰ تعلیمی ادارے شامل ہوتے ہیں۔

قومی اپرنٹس شپ ٹریننگ اسکیم (این اے ٹی ایس) کا مقصد بھارتی نوجوانوں کو ملازمت کے دوران تربیت اور ہنر مندی فراہم کرنا ہے۔ اسے وزارتِ تعلیم کا محکمہ برائے اعلیٰ تعلیم، ممبئی، کانپور، چنئی اور کولکتہ میں واقع اپرنٹس شپ ٹریننگ/پریکٹیکل ٹریننگ (بی او اے ٹی ایس/بی او پی ٹی) کے چار علاقائی بورڈز کے ذریعے نافذ کرتا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں (2021-2022 سے 2025-2026) کے دوران این اے ٹی ایس کے تحت تقریباً 17.22 لاکھ اپرنٹس (تربیت حاصل کرنے والے) شامل کیے گئے ہیں۔ اس مدت کے دوران، وزارتِ تعلیم نے اپرنٹس کے وظیفے کی مدد کے لیے 2892.75 کروڑ روپے جاری کیے۔ این اے ٹی ایس2.0  پورٹل کو اپرنٹس شپ ٹریننگ کی رجسٹریشن اور انتظام کے لیے ایک ٹیکنالوجی سے لیس پلیٹ فارم کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے، جس میں اپرنٹس شپ کے معاہدوں کی ڈیجیٹل پروسیسنگ، ٹریننگ اور وظیفے سے متعلق عمل کی نگرانی، اور اپرنٹس و اداروں کی بہتر ٹریکنگ شامل ہے۔ این اے ٹی ایس کے تحت، آج تک اے ای ڈی پی کے نفاذ کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ تقریباً 457 مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔ مزید برآں، 75,000 سے زیادہ اپرنٹس 'اے آئی اپرنٹس شپ پروگرام' سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ابھرتے ہوئے بیشتر شعبوں اور بنیادی انجینئرنگ کورسز میں تکنیکی تعلیم کے نصاب کا، تدریسی طریقوں کے ساتھ ایک جامع جائزہ لیا ہے تاکہ بدلتی ہوئی صنعتی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس جائزے کا محور ڈگری پر مبنی سیکھنے کے عمل کے بجائے مہارتوں، موافقت، عملی تجربے اور صنعتی مطابقت پر زور دینا رہا ہے۔ یہ ماڈل نصاب سرکردہ ماہرینِ تعلیم، صنعتی ماہرین، عوامی تنظیموں اور تحقیقی اداروں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ نصاب موجودہ اور مستقبل کی افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تجرباتی سیکھنے کے عمل، انٹرنشپ، کثیر الشعبہ نمائش اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو شامل کرتا ہے۔ یہ ماڈل نصاب مزید لچک پیدا کرنے کے لیے درکار کریڈٹس کی ضرورت کو کم کرتا ہے اور اس میں روزگار کی صلاحیتوں پر مرکوز "ویلیو ایڈڈ" کورسز شامل ہیں۔ اس جائزے کا ایک اہم نتیجہ طلبہ کے لیے لازمی انٹرنشپ (صنعتی/سماجی) کی شرط ہے، جو حقیقی دنیا کے کام کے ماحول کا براہِ راست تجربہ فراہم کرتی ہے۔ ایک مخصوص پورٹل طلبہ کو انٹرنشپ کے لیے براہِ راست صنعتی شراکت داروں سے جوڑتا ہے۔ اے آئی سی ٹی ای نے ستمبر 2025 میں 'پروجیکٹ پریکٹس' بھی شروع کیا ہے جس کا مقصد دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں کے اے آئی سی ٹی ای سے منظور شدہ اداروں میں نظریاتی رٹہ بازی سے ہٹ کر عملی پروجیکٹ پر مبنی سیکھنے اور صنعت سے منسلک، مہارت پر مبنی تربیت پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ مزید برآں، اے آئی سی ٹی ای نے کیمپس پروگراموں میں کام پر مبنی سیکھنے کے عمل، پروجیکٹ پورٹ فولیوز اور اے آئی سے متعلق صلاحیتوں کو ضم کرنے کے لیے کئی اہم اصلاحات شروع کی ہیں۔ ان اہم اصلاحات میں نصاب میں ابھرتی ہوئی اور اے آئی سے متعلقہ ٹیکنالوجیز کا انضمام، اور صنعت کی شمولیت کے ساتھ ہم آہنگ آرٹیفیشل انٹیلیجنس، مشین لرننگ، روبوٹکس، اور سائبر فزیکل سسٹمز پر کورسز اور اختیاری مضامین کو شامل کرنا شامل ہے۔

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے کمیونٹی کالجوں، بی ووک ڈگری پروگراموں اور 'دین دیال اپادھیائے سینٹرز فار نالج ایکوزیشن اینڈ اپ گریڈیشن آف اسکلڈ ہیومن ایبیلیٹیز اینڈ لائیولی ہڈ' کے ذریعے مہارت پر مبنی تعلیم کی حمایت کی ہے۔

روزگار کی مہارتوں کے ماڈیولز کو نصاب میں جاب رولز/سوئم کے ایک حصے کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جس میں کمیونیکیشن اسکلز، سیلف مینجمنٹ اسکلز (ذاتی انتظام کی مہارتیں)، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) اسکلز، انٹرپرینیورشپ اسکلز اور گرین اسکلز شامل ہیں۔ مہارتوں کی ترقی میں مدد کے لیے، 'سوئم پلس' پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے، جس کی توجہ افرادی قوت کی اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ پر ہے۔ 17 شعبوں میں 89 صنعتی شراکت داروں کے تعاون سے 500 سے زیادہ کورسز تیار کیے گئے ہیں اور انہیں اے آئی، ڈیٹا اینالسٹ جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ جانکاری وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سکانتا مجومدار کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔


**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:901


(रिलीज़ आईडी: 2291426) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी