وزارت دفاع
ماہے کلاس کے آبدوز شکن کم گہرے پانی کے جنگی جہازوں کے ساتویں جہاز "مچلی پٹنم" کو پانی میں اتارا گیا
प्रविष्टि तिथि:
29 JUL 2026 5:56PM by PIB Delhi
مچلی پٹنم (بی وائی 529)، جو بھارتی بحریہ کے لیے کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) میں تیار کیے جا رہے آبدوز شکن کم گہرے پانی کے جنگی جہازوں (اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی) کے آٹھ جہازوں میں سے ساتواں جہاز ہے، 29 جولائی 2026 کو محترمہ گل رخ آنند نے محکمۂ فوجی امور کے ایڈیشنل سیکریٹری وائس ایڈمرل اتل آنند کی موجودگی میں پانی میں اتارا۔ اس تقریب میں بھارتی بحریہ، کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ اور دیگر معزز مہمانوں سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
مچلی پٹنم کا نام آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے تاریخی بندرگاہی شہر مچلی پٹنم کے نام پر رکھا گیا ہے، جو اپنی شاندار بحری تاریخ اور بھارت کے مشرقی ساحل پر فروغ پانے والی تجارتی سرگرمیوں کے لیے معروف ہے۔ یہ جہاز مچلی پٹنم کی تاریخی وراثت اور بحری روایت کی نمائندگی کرتا ہے اور ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے بھارتی بحریہ کے عزم کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
یہ جہاز زیرِ آب نگرانی، آبدوز شکن جنگی کارروائیوں (اے ایس ڈبلیو)، کم شدت کی بحری کارروائیوں (ایل آئی ایم او) اور بارودی سرنگوں سے نمٹنے کی صلاحیت سےآراستہ ہے۔ یہ جہاز ساحلی دفاع کو مزید مضبوط بنانے اور بحری حدود سے متعلق بیداری میں اضافہ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
مچلی پٹنم کا آغاز آبدوز شکن کم گہرے پانی کے جنگی جہازوں کے پروجیکٹ کی کامیاب پیش رفت میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے اور دفاعی پیداوار میں آتم نربھر بھارت کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔ اس پروجیکٹ میں80 فیصد سے زائد مقامی طورپر تیارپرزہ جات اور سازوسامان استعمال کیا گیا ہے، جو بھارتی جہاز سازی کی صنعت کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا مظہر ہے۔ یہ پروجیکٹ بحرِ ہند کے خطے میں ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے بھارتی بحریہ کی عملیاتی تیاریوں کو نمایاں طور پر مضبوط بنائے گا۔
F1QL.jpg)
BW6S.jpg)
HMEE.jpg)
VZEA.jpg)
*********
( ش ح ۔ش م۔ت ا)
U. No. 875
(रिलीज़ आईडी: 2291315)
आगंतुक पटल : 12