قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے قومی انسانی حقوق کمیشن نے اتر پردیش کے ضلع وارانسی کے ایک نجی اسکول میں ایک استاد کی جانب سے پانچ سالہ بچے پر مبینہ تشدد اور غیر انسانی سلوک کے واقعے کا ازخود نوٹس لیا


کمیشن نے اتر پردیش کے چیف سکریٹری اور وارانسی کے پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

متوقع رپورٹ میں متاثرہ بچے کی صحت کی موجودہ صورتِ حال بھی شامل ہوگی

प्रविष्टि तिथि: 29 JUL 2026 4:17PM by PIB Delhi

بھارت کے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)  نے  ، اتر پردیش کے ضلع وارانسی میں واقع ایک نجی اسکول کے پانچ سالہ طالب علم کے ساتھ  ، اس کی استانی کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کیے جانے سے متعلق میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کا از خود نوٹس لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بچے کے کپڑوں میں پیشاب ہو جانے پر غصے میں آکر استانی اسے اسکول کے باورچی خانے میں لے گئی اور مبینہ طور پر گرم چاقو سے اس کے  پرائیویٹ پارٹس کو داغ دیا۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹ میں بیان کردہ حقائق درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ چنانچہ کمیشن نے اترپردیش کے چیف سکریٹری اور وارانسی کے پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر  تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ اس رپورٹ میں متاثرہ بچے کی صحت کی موجودہ حالت سے متعلق معلومات بھی شامل کرنے کو کہا گیا ہے۔

28   جولائی  ،    2026  ء کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق، بچے نے  گھر واپس آنے کے بعد اپنے والدین کو اس واقعے سے آگاہ کیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ استانی نے بچے کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے کسی کو اس واقعے کے بارے میں بتایا تو اسے اس سے بھی زیادہ سخت سزا دی جائے گی۔

..................................................... ...................................................

) ش ح – ا  ک       -  ع ا )

U.No. 866


(रिलीज़ आईडी: 2291255) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी