الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس ڈیولپمنٹ فنڈ، الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کی معاونت کے ذریعے بھارت کے اختراعی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنا رہا ہے
الیکٹرانکس ڈیولپمنٹ فنڈ نے آٹھ ذیلی فنڈز میں تقریباً 258 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں 128 اسٹارٹ اپس اور کمپنیوں میں 1,335 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی
प्रविष्टि तिथि:
29 JUL 2026 3:17PM by PIB Delhi
حالیہ برسوں میں حکومت کے متعدد اقدامات اور صنعتی اصلاحات کی بدولت بھارت کے الیکٹرانکس شعبے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ ملک بتدریج الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کا ایک عالمی مرکز بن کر ابھر رہا ہے۔ الیکٹرانکس ڈیولپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) حکومت ہند کے ان اقدامات میں سے ایک تھا، جس کا مقصد ، الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ (ای ایس ڈی ایم) کے شعبے میں مارکیٹ پر مبنی اختراعات کو فروغ دینا ہے ۔
ای ڈی ایف کو فنڈ آف فنڈز کے طور پر قائم کیا گیا، جسے پیشہ ورانہ انداز میں چلائے جانے والے ایسے ذیلی فنڈز میں سرمایہ کاری کے لیے وضع کیا گیا تھا ، جو سیبی ( ایس ای بی آئی ) کے ساتھ رجسٹرڈ وینچر فنڈز ہیں۔ ان ذیلی فنڈز نے ای ایس ڈی ایم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبوں میں نئی ٹیکنالوجیز تیار کرنے والے اسٹارٹ اپس اور کمپنیوں کو رِسک پر مبنی سرمایہ فراہم کیا۔ اس طرح، ای ڈی ایف نے ایک خود کفیل الیکٹرانکس ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا، جو ملک کے اندر اختراع، مصنوعات کے ڈیزائن اور دانشورانہ املاک کی تخلیق کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
ای ڈی ایف کے ذیلی فنڈز کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے اسٹارٹ اپس کا انتخاب مختلف معیارات کی بنیاد پر کیا گیا، جن میں ان کی اختراعی صلاحیت، مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی، دانشورانہ املاک کی تخلیق کی صلاحیت، بانی ٹیم کی تکنیکی مہارت، نیز توسیع کے قابل اور تجارتی لحاظ سے قابل عمل کاروباری ماڈل شامل تھے۔
کین بینک وینچر کیپیٹل فنڈز لمیٹڈ (سی وی سی ایف ایل) ای ڈی ایف کا فنڈ منیجر ہے، جب کہ وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ای ڈی ایف میں اینکر سرمایہ کار ہے۔ 30 جون ، 2026 ء تک، ای ڈی ایف نے آٹھ ذیلی فنڈز میں 257.77 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، جنہوں نے آگے چل کر 128 کمپنیوں/اسٹارٹ اپس میں 1335.77 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ ای ڈی ایف کے ذیلی فنڈز کی سرمایہ کاری کی شعبہ وار اور مقام وار تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
نمبر شمار
|
سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کا رجسٹرڈ مقام
|
ذیلی فنڈز کے ذریعے سرمایہ کاری کی گئی کمپنیوں کی تعداد
|
شعبہ
|
ذیلی فنڈ کے ذریعے سرمایہ کاری کی گئی کل رقم (کروڑ روپے )
|
|
|
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ
|
شہر
|
|
|
ای ایس ڈی ایم
|
آئی ٹی
|
|
|
1
|
کرناٹک
|
بنگلورو
|
89
|
56
|
33
|
854.54
|
|
|
بیلگاوی
|
1
|
1
|
0
|
|
|
2
|
تلنگانہ
|
حیدر آباد
|
7
|
3
|
4
|
129.97
|
|
|
3
|
مہاراشٹر
|
ممبئی
|
4
|
2
|
2
|
142.48
|
|
|
پونے
|
4
|
2
|
2
|
|
|
4
|
تمل ناڈو
|
چنئی
|
5
|
2
|
3
|
62.24
|
|
|
5
|
دلّی
|
دلّی
|
6
|
3
|
3
|
99.2
|
|
|
6
|
کیرالہ
|
کوچن
|
5
|
3
|
2
|
13.30
|
|
|
تریوندرم
|
1
|
1
|
0
|
|
|
7
|
ہریانہ
|
گڑ گاؤں
|
2
|
1
|
1
|
23.87
|
|
|
فرید آباد
|
1
|
1
|
0
|
|
|
8
|
راجستھان
|
جے پور
|
1
|
1
|
0
|
7.5
|
|
|
9
|
مغربی بنگال
|
کولکاتہ
|
1
|
1
|
0
|
0.75
|
|
|
10
|
اتر پردیش
|
نوئیڈا
|
1
|
0
|
1
|
1.85
|
|
|
میزان
|
128
|
77
|
51
|
1335.77
|
|
ای ڈی ایف کا فنڈ منیجر ذیلی فنڈز کی کارکردگی کی نگرانی کرتا ہے۔ دوسری جانب، ذیلی فنڈز باقاعدہ بنیادوں پر عملی کارکردگی، مارکیٹ میں نمو، ٹیکنالوجی کی ترقی وغیرہ کا جائزہ لے کر سرمایہ کاری حاصل کرنے والی کمپنیوں کی پیش رفت کی نگرانی کرتے ہیں۔
ای ڈی ایف کی چند نمایاں کامیابیاں درج ذیل ہیں:
- ذیلی فنڈز نے ای ڈی ایف کی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مارکیٹ سے تقریباً پانچ گنا زیادہ سرمایہ جمع کیا۔
- ای ڈی ایف کی معاونت یافتہ اسٹارٹ اپس کی جانب سے جمع کیا گیا کل سرمایہ تقریباً 22,553.82 کروڑ روپے ہے ۔
- سرمایہ کاری حاصل کرنے والے اسٹارٹ اپس کی جانب سے تخلیق یا حاصل کیے گئے دانشورانہ املاک (آئی پیز) کی تعداد – 373 ہے ۔
ای ڈی ایف ایک کلوز اینڈڈ فنڈ ہے، جس نے فروری ، 2024 ء میں اپنی سرمایہ کاری کا مرحلہ مکمل کر لیا تھا اور اس وقت اپنے سرمایہ کے انخلاء (ڈس انویسٹمنٹ) کے مرحلے میں ہے۔
***
) ش ح – ا ک - ع ا )
U.No. 851
(रिलीज़ आईडी: 2291169)
आगंतुक पटल : 11