بھاری صنعتوں کی وزارت
پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کا نفاذ پورے ہندوستان میں کیا گیا ہے، اسکیم کے تحت ریاست وار کوئی تخصیص نہیں کی گئی
प्रविष्टि तिथि:
28 JUL 2026 6:48PM by PIB Delhi
(a)پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کا نفاذ پورے ہندوستان میں کیا گیا ہے اور اس اسکیم کے تحت ریاست وار کوئی تخصیص نہیں کی گئی ہے۔اس اسکیم کے تحت اہل الیکٹرک گاڑی خریداروں کو مراعات خریداری کی قیمت میں براہِ راست کمی کی صورت میں فراہم کی جاتی ہیں، جس کے بعد یہ رقم وزارتِ بھاری صنعتوں (ایم ایچ آئی) کی جانب سے اصل سازوسامان تیار کرنے والی کمپنیوں (او ای ایمز) کو واپس ادا کی جاتی ہے۔اسی کے پیش نظر، مالی سال 2025-26 اور 2026-27 کے لیے پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت مختص کیے گئے کل فنڈز، استعمال شدہ رقم اور 22.07.2026 تک زیرِ التوا ادائیگی کے دعووں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
جدول: (پی ایم ای-ڈرائیو) اسکیم کے تحت مختص کیے گئے فنڈز کی صورتحال
مالی سال 2025-26 اور 2026-27، اور 22.07.2026 تک حقیقی استعمال کی صورتحال
|
کروڑ روپے
|
مختص کیے گئے فنڈز
|
حقیقی اخراجات
|
ادائیگی کے لیے زیرِ التوا دعوے
)زیرِ عمل(
|
|
مالی سال 2025-26
|
1,300
|
1,160.32
|
-
|
|
مالی سال 2026-27
|
1,500
|
169.06
)22.07.2026 تک(
|
139.43
|
(b)صارفین کو بعض اوقات نیٹ ورک کے مسائل، این آئی سی کی جانب سے اینٹی وائرس اسکیننگ یا فوری دیکھ بھال کی سرگرمیوں، یا آدھار تصدیق سے متعلق مسائل کی وجہ سے پورٹل کے استعمال میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
- چہرے کی تصدیق (فیس آتھنٹیکیشن) کے لیے استعمال کیا گیا موبائل نمبر مستفید ہونے والے شخص کے آدھار سے منسلک نہیں تھا۔
- پرانے یا غیر مطابقت رکھنے والے بایومیٹرک ریکارڈز کی وجہ سے آدھار بایومیٹرک تصدیق مکمل نہیں ہو سکی، جس کے لیے مستفید افراد کو اپنے بایومیٹرک ریکارڈز کو اپ ڈیٹ کرنا ضروری تھا۔
ای-واؤچر نظام کامیاب آدھار فیس آتھنٹیکیشن کے عمل کی تکمیل کے بعد لین دین کا ریکارڈ درج کرتا ہے۔ چونکہ ناکام یا زیرِ التوا تصدیقی کوششیں مکمل شدہ لین دین کے ریکارڈ کے طور پر درج نہیں کی جاتیں، اس لیے ایسے معاملات کی ریاست وار الگ معلومات برقرار نہیں رکھی جاتی۔
(c)چھتیس گڑھ سمیت تمام ریاستوں میں ای-رکشوں اور ای-کارٹس کے لیے زیرِ التوا سبسڈی ادائیگیوں کی تعداد، تمام زمروں کے الیکٹرک گاڑی خریداروں (بشمول قبائلی خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس، اگر کوئی ہوں) کے لیے صفر (نِل) ہے، کیونکہ الیکٹرک گاڑی کی خریداری کے وقت ہی پیشگی سبسڈی کی رقم صارف کو فراہم کر دی جاتی ہے۔
(d)ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔
******
(ش ح ۔ ش ت ۔ م ا)
UR. No-817
(रिलीज़ आईडी: 2290863)
आगंतुक पटल : 6