ادویات سازی کا محکمہ
پی ایم بی جے پی پر عمل آوری
प्रविष्टि तिथि:
28 JUL 2026 3:34PM by PIB Delhi
پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کے مقاصد درج ذیل ہیں:-
- تمام لوگوں کے لیے مناسب قیمتوں پر معیاری ادویات، طبی آلات اور ضروری سامان دستیاب کرانا اور صارفین/مریضوں کی جیب سے ہونے والے اخراجات کو کم کرنا۔
- عوام کے درمیان جینرک ادویات کو مقبول بنانا اور اس عام تصور کو ختم کرنا کہ کم قیمت والی جینرک ادویات ناقص معیار کی ہوتی ہیں یا کم مؤثر ہوتی ہیں۔
- پورے ہندستان میں تمام خواتین کے لیے حیض کی صحت کے سلسلے میں خدمات کی آسان دستیابی کو یقینی بنانا۔
- جن اوشدھی کیندروں کے قیام میں انفرادی صنعت کاروں کو شامل کر کے روزگار پیدا کرنا۔
اس اسکیم کے آغاز کے بعد اس کے تعاون کا صحت اور سماجی و اقتصادی اثرات کا جائزہ نہیں لیا گیا ہے۔ تاہم، فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی)، جو پی ایم بی جے پی اسکیم کو نافذ کرنے والی ایجنسی ہے، جن اوشدھی کیندروں کی فروخت کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کا مسلسل جائزہ لیتی رہتی ہے۔ اس طرح کا جائزہ، اسکیم کی کارکردگی کے ساتھ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ پی ایم بی جے پی نے 20,149 جن اوشدھی کیندروں کے تیزی سے پھیلتے ہوئے نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر میں مناسب قیمتوں پر معیاری جینرک ادویات تک رسائی میں نمایاں طور پر بہتری لائی ہے اور ساتھ ہی روزگار اور صنعت کاری کے مواقع بھی پیدا کیے ہیں۔
پچھلے 12 سال میں، برانڈڈ ادویات کی قیمتوں کے مقابلے میں شہریوں کو تقریباً 45,000 کروڑ روپے کی اندازاً بچت ہوئی ہے، جس نے کنبوں کی جیب سے ہونے والے اخراجات میں نمایاں کمی لانے اور ملک بھر میں مناسب قیمتوں پر ادویات تک رسائی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مؤرخہ 30جون2026 تک، آسام ریاست میں کل 202 جن اوشدھی کیندر کھولے جا چکے ہیں۔ آسام ریاست میں کھولے گئے جے اے کیز کی ضلع وار تعداد ضمیمہ میں دی گئی ہے۔
پچھلے 12 سال میں، ان کیندروں کی تعداد سال 2014 میں 80 سے بڑھ کر 30جون2026 تک 20,149 ہو گئی ہے۔ مزید برآں، فروخت 2014 میں 7.29 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالیاتی سال 26-2025 میں 2252.19 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ اوسطاً 15 لاکھ افراد روزانہ جن اوشدھی کیندروں پر جاتے ہیں۔
علاوہ ازیں، قبولیت کو فروغ دینے اور جے اے کیز کے ذریعے فراہم کی جانے والی ادویات کی فروخت کو بڑھانے کے لیے، جن اوشدھی ادویات کے فوائد کے بارے میں طے شدہ بیداری مہمات باقاعدگی سے چلائی جاتی ہیں:
- بیداری مہمات: فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی)، سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، پی آئی بی، مائی جی او وی اور مائی بھارت جیسے اداروں اور پلیٹ فارمز کے تعاون سے مختلف ذرائع جیسے پرنٹ، ٹیلی ویژن، ریڈیو، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، آؤٹ ڈور ہورڈنگز، کمیونٹی مصروفیت وغیرہ کے ذریعے بیداری مہمات چلاتا ہے۔
- انٹرایکٹو پیغامات/کالز: واٹس ایپ چیٹ بوٹ اور آؤٹ بؤنڈ کالز کے ذریعے بھی شہریوں تک رسائی اور ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ انہیں جن اوشدھی مصنوعات کے معیار اور قریبی جے اے کے سے خریداری پر ہونے والی بڑی بچت کے بارے میں اطلاع دی جاسکے۔
- جن اوشدھی ہفتہ: جن اوشدھی ہفتہ ہر سال مارچ کے پہلے ہفتے میں منایا جاتا ہے جس کے دوران ملک بھر میں عوام، ہیلتھ کیئر پیشہ ور افراد اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو جن اوشدھی جینرک ادویات کے فوائد کے بارے میں معلومات دینے کے لیے عوامی ریلیوں، ہیلتھ کیمپس، فارمیسی کالجوں میں سیمینارز، بچوں کی شمولیت کے پروگرامز وغیرہ جیسے خصوصی مہمات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
- ممتاز شخصیات کے پیغامات: معروف شخصیات جیسے عوامی نمائندوں اور ممتاز ڈاکٹروں کے آڈیو/ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیے جاتے ہیں تاکہ جن اوشدھی ادویات کے فوائد کو اجاگر کیا جا سکے اور ان کے معیار سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔
- دیہی علاقوں میں عوامی رابطہ پروگرام: مقامی زبانوں/بولیوں میں شہریوں کو آگاہ کرنے کے لیے، دیہی علاقوں میں ہیلتھ کیمپس، نُکڑ ناٹک، کامن سروس سینٹرز پر آڈیو ویژول ڈسپلے اور مقامی جے اے کیز کے تعاون سے عوام سے رابطے کی ورکشاپس کے ذریعے بھی تشہیر کی جاتی ہے۔
فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی)، جو پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کو نافذ کرنے والی ایجنسی ہے، ملک بھر میں جن اوشدھی مراکز کی دیکھ بھال اور کام کاج کی نگرانی کے لیے جواب دہ ہے۔ جے اے کیز کی نگرانی ایک مرکزی آئی ٹی پر مبنی نظام ، فروخت اور اسٹاک کی صورتحال کے باقاعدہ جائزے، پی ایم بی آئی کے حکام اور اس کے نمائندوں کے ذریعہ فیلڈ معائنہ اور مراکز کے ساتھ وقتاً فوقتاً بات چیت کے ذریعے کی جاتی ہے۔
ضلع انتظامیہ کے تحت جن اوشدھی کیندروں کے کام کاج اور دیکھ بھال کے لیے خصوصی طور پر متعین کی گئی کوئی الگ ضلع سطح کی نگرانی کرنے والی ایجنسی نہیں ہے۔
یہ معلومات کیمیاوی مادوں اور کھادوں کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح۔ ک ح۔ ج
U.No. 758
(रिलीज़ आईडी: 2290702)
आगंतुक पटल : 9