تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے لیے اجازت دینے میں تاخیر

प्रविष्टि तिथि: 28 JUL 2026 5:30PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز (ایم ایس سی ایس) کے ذریعے جمع کرائی گئی برانچ کھولنے کی اجازت کے لیے درخواستوں کی تعداد سے متعلق سال وار تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

سال

برانچ کھولنے کی اجازت کے لیے موصولہ درخواستوں کی کل تعداد

منظور شدہ درخواستوں کی تعداد

مسترد کی گئی  درخواستوں کی تعداد

1

2022

03

02

01

2

2023

16

05

07

3

2024

13

04

02

4

2025

29

08

02

5

2026

15

05

04

 

کل

76

24

16

جانچ کے بعد، 36 ایم ایس سی ایس کے معاملے میں درخواستوں میں پائی جانے والی کوتاہیوں کو متعلقہ سوسائٹیوں کو بھیج دیا گیا ہے۔ مزید برآں، کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ، 2002 کے تحت برانچ کھولنے کی اجازت کے لیے درخواستوں کو نمٹانے کے لیے کوئی قانونی مقررہ وقت فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز کو شفاف طریقے سے برانچ کھولنے کی اجازت دینے کے لیے ایک آن لائن سی آر سی ایس آفس پورٹل پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔

******

(ش ح۔م ع ۔ت ا(

    U.No.765  

 


(रिलीज़ आईडी: 2290668) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati