تعاون کی وزارت
انشورنس کمپنی کے لیے تجویز
प्रविष्टि तिथि:
28 JUL 2026 5:18PM by PIB Delhi
سہکار سے سمردھی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے واسطے وزارت امداد باہمی نے کوآپریٹو سیکٹر کو مضبوط بنانے اور ملک بھر میں اس کی وسعت کو نچلی سطح تک بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں ۔ ان اقدامات کا مقصد چھوٹے کسانوں ، تاجروں اور دیگر کمزور طبقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی سمیت امداد باہمی پر مبنی اقتصادی ترقی کے ماڈل کو فروغ دینا ہے ۔
امداد باہمی کی وزارت نے کوآپریٹو بینکوں کو تجارتی بینکوں کے مساوی بینکنگ اور متعلقہ مالیاتی سرگرمیاں انجام دینے پر قادر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں ، جن میں بیمہ مصنوعات کی تقسیم کے لیے 'کارپوریٹ ایجنٹ' کے طور پر کام کرنا بھی شامل ہے ۔ ان اقدامات کا مقصد کوآپریٹو بینکوں کے کاروباری حلقے کو متنوع بنانا ، ان کی مالیاتی عملداری اور مسابقت کو مضبوط کرنا ، فیس پر مبنی آمدنی کو بڑھانا اور مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے ۔ مزید برآں، ان اقدامات سے خاص طور پر دیہی ، نیم شہری اور غیر محفوظ علاقوں میں کوآپریٹو بینکنگ نیٹ ورک کے ذریعے معیاری بینکنگ اور بیمہ خدمات تک رسائی اور دستیابی کو یقینی بنایا گیاہے ۔
مزید برآں ، امداد باہمی کی وزارت کی کوششوں سے ، آر بی آئی نے دیہی کوآپریٹو بینکوں کے لیے بیمہ مصنوعات کی تقسیم کے واسطے کارپوریٹ ایجنٹ لائسنس حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ کم از کم 50 کروڑ روپے کے خالص سرمایہ کی شرط کو بھی ختم کر دیا ہے ، جس سے انشورنس کے شعبے میں کوآپریٹو بینکوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت اور بیمہ خدمات تک رسائی میں توسیع کی سہولت ہوگی ۔
یہ معلومات مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہیں۔
***
)ش ح۔م ش ع۔اش ق)
762: UN No
(रिलीज़ आईडी: 2290641)
आगंतुक पटल : 10