ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایل آئی اسکیم

प्रविष्टि तिथि: 28 JUL 2026 2:12PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کے شعبہ کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) کو وزارت ٹیکسٹائل کی جانب سے ملک بھر میں نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ مین میڈ فائبر (ایم ایم ایف) ملبوسات، ایم ایم ایف کپڑوں اور تکنیکی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی پیداوار کو فروغ دیا جا سکے۔ اس اسکیم کا مقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا، مینوفیکچرنگ صلاحیت میں اضافہ کرنا، ٹیکسٹائل صنعت کی مسابقتی صلاحیت کو بہتر بنانا اور منتخب مصنوعات کے زمروں میں قدر افزائی (ویلیو ایڈیشن) کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ وزارت میں مختلف سطحوں پر اس اسکیم پر عمل درآمد کی باقاعدگی سے نگرانی اور جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، اسکیم پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور منصوبوں پر عمل درآمد سے متعلق مسائل، اگر کوئی ہوں- کے حل کے لیے مستفید ہونے والی کمپنیوں کے ساتھ ہر ہفتے اوپن ہاؤس اجلاس اور ہر ماہ ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ وزارت مختلف ریاستوں، بشمول مہاراشٹرمیں آگاہی اور معلوماتی پروگرام بھی منعقد کرتی ہے تاکہ اسکیم کے بارے میں شعور بیدار کیا جا سکے اور متعلقہ فریقوں کی مؤثر شرکت کو فروغ دیا جا سکے۔

ٹیکسٹائل کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) کے تحت ملک بھر میں مجموعی طور پر170 کمپنیوں کو منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 24 کمپنیاں مہاراشٹر سے تعلق رکھتی ہیں۔31 مارچ 2026 تک ان کمپنیوں نے مہاراشٹر میں167.51 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ضلع وار تفصیلات درج ذیل ہیں۔

مین میڈ فائبر (ایم ایم ایف) اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیےپی ایل آئی اسکیم کو مزید پرکشش بنانے کی غرض سے اکتوبر 2025 میں اس میں اہم ترامیم کی گئیں۔ ان میں ایم ایم ایف ملبوسات اور کپڑوں کے زمرے میں17 نئے ایچ ایس این  کوڈز شامل کرکے اہل قرار دی گئی مصنوعات کے دائرہ کار کو وسیع کرنا، اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئی کمپنی قائم کرنے کی شرط میں نرمی، کم از کم سرمایہ کاری کی لازمی حد میں  پچاس  فیصد کمی اور ترغیبی مراعات کے لیے اضافی کاروباری حجم (آئی ٹی) کی شرط کو پہلے کے25 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرنا شامل ہے۔

اسکیم کے بارے میں جامع آگاہی اور زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے وزارت نے ٹیکسٹائل صنعت کی تمام بڑی انجمنوں کے ساتھ فعال رابطہ قائم کیا تاکہ اسکیم میں کی گئی حالیہ ترامیم سے متعلق معلومات وسیع پیمانے پر پہنچائی جا سکیں۔ اس کے علاوہ نئی درخواستیں وصول کرنے کے لیے اسکیم کا درخواستی پورٹل دوبارہ کھول کر31 مارچ 2026 تک فعال رکھا گیا۔ ان ترامیم کے نتیجے میں خوردہ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ایز) کی شرکت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسکیم کے تیسرے مرحلے کے تحت موصول ہونے والی96 درخواستوں میں سے 65 درخواستیں (تقریباً 68 فیصد) ایم ایس ایم ای شعبے سے تعلق رکھتی ہیں۔

۔

نمبر

مہاراشٹر میں پی ایل آئی کمپنی کا نام

ضلع

اصل سرمایہ کاری

اصل ٹرن اوور

اصل ملازمت
(نہیں(

ترغیب جاری

1

میرا کاٹن اینڈ سنتھیٹک ملز پرائیویٹ لمیٹڈ

ممبئی مضافاتی

-

-

-

 

2

ایچ ایس ہائیوسنگ انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ

ناگپور

-

-

-

 

3

اریہنت سنکوٹیکس ملز پرائیویٹ لمیٹڈ

کولہاپور

-

-

-

 

4

فابامو سپر فائبرز پرائیویٹ لمیٹڈ

چکھلی

-

-

-

 

5

کرشنا کوٹیکس پرائیویٹ لمیٹڈ

شیرپور

-

-

-

 

6

لی میرٹ ایکسپورٹ لمیٹڈ

امروتی

-

-

4

 

7

ممکش امپیکس ایل ایل پی

نندوربار

-

-

-

 

8

نیبولر مائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ

ناگپور

-

-

-

 

9

کاپسی کوٹیکس پرائیویٹ لمیٹڈ

واشم

-

-

-

 

10

انتھ پنڈک ٹیکسٹائل پرائیویٹ لمیٹڈ

اکولا

-

-

-

 

11

یش کوٹیرن پرائیویٹ لمیٹڈ

اکولا

-

-

-

 

12

اندوراما وینچر یارنز پرائیویٹ لمیٹڈ

ناگپور

-

-

-

-

13

سنچری اینکا لمیٹڈ

پونے

-

-

-

-

14

آشیرواد نٹنگ انڈسٹریز

نندوربار

-

-

-

-

15

ایم سنٹیکس لمٹیڈ

پالگھر

-

-

-

-

16

کیوبیٹکس انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ

دھولے اور نندربار

-

-

-

-

17

ڈونر انڈسٹریز لمیٹڈ

نواپور

-

-

-

-

18

فائبر والٹ نن ووونز پرائیویٹ لمیٹڈ

پونے

-

-

-

-

19

گنزا انڈسٹریز لمیٹڈ

جھولے۔

-

-

-

-

20

گرینڈ ہینڈلوم پرائیویٹ لمیٹڈ

جھولے۔

0.12

-

-

-

21

سپیکا انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ

ستارہ

76.37

177.75

640

-

22

مائیکروٹیکس پروسیسرز پرائیویٹ لمیٹڈ

کولہاپور

91.02

-

260

-

23

سلیکان سنتھیٹکس اینڈ کاٹنزلکنس ڈائنگ پرائیویٹ لمٹیڈ

امراوتی

-

-

-

-

24

کیری فری ہائجین اینڈ ہیلتھ پروڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ

اورنگ آباد

-

-

-

-

 

مجموعی

 

167.51

177.75

904

-

 

یہ معلومات ریاستی وزیر برائے ٹیکسٹائل  جناب   پبیترا مارگریٹا نے آج  ایوان زیریں - لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

*****

ش ح- ظ الف- ت ع

UR-753


(रिलीज़ आईडी: 2290619) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil