ادویات سازی کا محکمہ
مہاراشٹر میں ادویہ سازی اور بلک ڈرگ کی تیاری کے شعبہ کو مضبوط بنانا
प्रविष्टि तिथि:
28 JUL 2026 3:31PM by PIB Delhi
ملک بھر میں بشمول ریاست مہاراشٹر میں دواسازی اور بلک ڈرگ کی تیاری کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت نے درج ذیل اسکیمیں نافذ کی ہیں:
- دواسازی کے شعبے کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی):اس اسکیم کا مقصد سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ کرکے بھارت کی دواسازی کی مینوفیکچرنگ صلاحیت کو مضبوط بنانا اور اس شعبے میں زیادہ قدر والی مصنوعات کی تیاری کو فروغ دینا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اہل مصنوعات کے زمروں میں منظور شدہ ادویات کی تیاری کے لیے55 کمپنیوں/دواسازی کے اداروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں سے14 منظور شدہ درخواست دہندگان کی 60 مینوفیکچرنگ اکائیاںریاست مہاراشٹر میں واقع ہیں۔ مارچ 2026 تک اس اسکیم کے تحت مجموعی طور پر45,774 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل ہوئی ہے، جبکہ اس کے ذریعے مارچ 2026 تک 1,16,884 افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
- بھارت میں اہم کلیدی ابتدائی خام مال(کے ایس ایمس، ڈرگ انٹرمیڈیٹس(ڈی آئی ایس) اور فعال دواسازی اجزا (اے پی آئیز) کی مقامی تیاری کو فروغ دینے کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (بلک ڈرگ پی ایل آئی اسکیم):اس اسکیم کا مقصد ایسے اہم فعال دواسازی اجزا (اے پی آئیز)، جو ضروری ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں اور جن کا کوئی متبادل دستیاب نہیں، کی فراہمی میں تعطل کو روکنا اور کسی ایک ملک یا ذریعہ پر ضرورت سے زیادہ انحصار کم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت48 منصوبوںکو منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 3 منصوبے مہاراشٹر میں واقع ہیں۔ مارچ 2026 تک اس اسکیم کے تحت5,070.45 کروڑ روپےکی سرمایہ کاری حاصل ہوئی ہے، جبکہ اس کے ذریعے 5,226 افراد کو روزگار ملا ہے۔
- iii. بلک ڈرگ پارکس کے فروغ کی اسکیم:اس اسکیم کے تحت آندھرا پردیش، گجرات اور ہماچل پردیش میں متعلقہ ریاستی عمل درآمدی ایجنسیوں کے ذریعے تین بلک ڈرگ پارکس کی منظوری دی گئی ہے۔ ان منصوبوں کی مجموعی لاگت6,300 کروڑ روپے سے زائد ہے، جبکہ مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ہر پارک کے لیے1,000 کروڑ روپے کی مرکزی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کے اہم مقاصد میں مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی فراہمی، بڑے پیمانے کی معیشت( اکنامکس آف اسکیل) سے فائدہ اٹھانا، ملکی بلک ڈرگ صنعت کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ اور درآمدات پر انحصار کم کرنا شامل ہے۔
- دواسازی اور میڈ ٹیک شعبے میں تحقیق اور اختراع کے فروغ کی اسکیم(پی آر آئی پی):محکمۂ دواسازی، وزارتِ کیمیکلز و کھاد نےدواسازی اور میڈ ٹیک شعبے میں تحقیق و اختراع کے فروغ کی اسکیم(پی آر آئی پی) شروع کی ہے، جس کا مقصد بھارت کو اس شعبے میں تحقیق و ترقی(آر اینڈ ڈی) کا عالمی مرکز بنانا ہے۔ اس اسکیم کا مجموعی مالیاتی حجم5,000 کروڑ روپےہے، جس میں700 کروڑ روپے سات قومی ادارہ برائے دواسازی تعلیم و تحقیق( این آئی پی ای آر) میں مراکزِ امتیاز(سینٹرز آف ایکسی لینس) کے قیام کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ4,200 کروڑ روپےاس شعبے کے تحقیق و ترقی کے ماحولیاتی نظام میں سرمایہ کاری کو تیز کرنے کے لیے رکھے گئے ہیں۔
یہ معلومات کیمیکلز اور کھاد کی وزارت میں وزیر مملکت وزیر محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج ایوان بالا-راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح- ظ الف- ت ع
UR-752
(रिलीज़ आईडी: 2290584)
आगंतुक पटल : 11