سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی این ڈی–سوہنا قومی شاہراہ راہداری پر سرائے کالے خاں لوپ پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے این ایچ اے آئی کی جانب سے تفصیلی منصوبہ جاتی رپورٹ کی تیاری

प्रविष्टि तिथि: 28 JUL 2026 4:24PM by PIB Delhi

قومی دارالحکومت خطے (این سی آر) میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور مسافروں کی سہولت میں اضافہ کرنے کے لیےنیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نےقومی شاہراہ-148 این اے کےڈی این ڈی–سوہنا سیکشن  پر واقع سرائے کالے خاں لوپ پر ٹریفک جام کے مسئلے کے حل کے لیےتفصیلی منصوبہ جاتی رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس ڈی پی آر میں دہلی کے مصروف ترین ٹرانسپورٹ مراکز میں سے ایک کے لیے طویل مدتی ٹریفک نظم و نسق اور انجینئرنگ حل کا جائزہ لیا جائے گا، جو خطے میں جاری بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی سرگرمیوں کی تکمیل بھی کرے گا۔

سرائے کالے خاں لوپ آشرم، نوئیڈا اور سرائے کالے خاں سے آنے والی ٹریفک کے ایک اہم سنگم کی حیثیت رکھتا ہے۔ڈی این ڈی–سوہنا قومی شاہراہ راہداری کے جلد آغاز کے بعد اس مقام پر ٹریفک میں نمایاں اضافے کی توقع ہے، جس کے پیش نظر ہموار اور مؤثر آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے بروقت اقدامات ضروری ہیں۔

اس راہداری کی اسٹریٹجک اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئےاین ایچ اے آئی ترجیحی بنیادوں پر ڈی پی آر تیار کرے گا تاکہ چوراہے پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور آمدورفت کو بہتر بنانے کے لیے جامع انجینئرنگ حل تجویز کیے جا سکیں۔ اس رپورٹ میں ایسے بنیادی ڈھانچے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جن کا مقصد سڑک کی گنجائش میں اضافہ، سفر کے وقت میں کمی، سڑک کی حفاظت کو یقینی بنانا اور اس راہداری سے گزرنے والی گاڑیوں کی آمدورفت کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ڈی این ڈی–سوہنا راہداری کے آغاز کے بعد اس اہم انٹرچینج پر بغیر رکاوٹ رابطہ فراہم کرکے اس کے تمام عملی فوائد حاصل کیے جا سکیں۔

یہ اقدام این ایچ اے آئی کے اس مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ شہری رابطے کو مزید بہتر بنایا جائے، ٹریفک کے دباؤ میں کمی لائی جائے اور سڑک استعمال کرنے والوں کو زیادہ محفوظ، آسان اور بہتر سفری سہولت فراہم کی جائے۔

 

*****

ش ح- ظ الف- ت ع

UR-751


(रिलीज़ आईडी: 2290563) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी