ادویات سازی کا محکمہ
پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا
प्रविष्टि तिथि:
28 JUL 2026 3:33PM by PIB Delhi
کیمیکلز اور کھادوں کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 30جون 2026 تک ملک بھر میں کل 20,149 جن اوشدھی کیندر (جے اے کے) کھولے گئے ہیں۔ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا کے تحت پروڈکٹ باسکٹ میں 2,110 دوائیں ،315 جراحی آلات اورطبی استعمال کی اشیاء ہیں،جو تمام بڑے علاج گروپوں جیسے امراض قلب ،کینسر مخالف،ذیابیطس مخالف،اینٹی انفیکشن،الرجک اور معدے کی دوائیں اور نیوٹریسوٹیکلز کا احاطہ کرتی ہیں۔ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا کے تحت دوائیں ان نرخوں پر دستیاب کرائی جاتی ہیں جو برانڈڈ دوائیوں کے مقابلے میں تقریبا 50فیصد سے 80فیصد سستی ہوتی ہیں ۔
مالی سال 26-2025 کے دوران اس اسکیم کے تحت 2,252.19 کروڑ روپے کی ایم آر پی والی ادویات کی فروخت کی گئی ہے۔ مالی سال 27-2026میں30جون 2026 تک 474.40 کروڑ روپے کی ایم آر پی کی فروخت کی جا چکی ہے۔
******
(ش ح۔م ع ۔ت ا(
U.No.749
(रिलीज़ आईडी: 2290557)
आगंतुक पटल : 13