امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے پی ایف کو کھادی  کومصنوعات

प्रविष्टि तिथि: 28 JUL 2026 3:19PM by PIB Delhi

کھادی اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات کی خریداری اور روزمرہ استعمال کو فروغ دینے کے لیےکھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن (کے وی آئی سی) کو13 مارچ 2020 سےمرکزی پولیس فلاحی بھنڈار(کے پی کے بی) میں رجسٹر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس سلسلے میں درج ذیل اقدامات بھی کیے گئے ہیں:

  1.  مرکزی مسلح پولیس فورسز(سی اے پی ایفس) کی جانب سےکھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن (کے وی آئی سی) سے خریداری کے لیے چار اشیاء کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں:
  1. سرسوں کا تیل
  2. سوتی دری
  • iii. اونی کمبل، اور
  1. چادر اور تکیے کے غلاف
  1.  ہند۔تبت سرحدی پولیس(آئی ٹی بی پی) کو سرسوں کے تیل اور دریوں کی خریداری کے لیے نوڈل فورس مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مرکزی ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) اونی کمبلوں کی خریداری کے لیے نوڈل فورس ہے۔ اسی طرح مرکزی مسلح پولیس فورسز کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (طبی خدمات) کو چادر اور تکیے کے غلاف کی خریداری کے لیے نوڈل اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔
  2.  ملک بھر میں خدمات انجام دینے والے اور رٹائرڈ مرکزی مسلح پولیس فورسز کے اہلکاروں کے فائدےکیلئےمرکزی پولیس فلاحی بھنڈار(کے پی کے بی) کے مرکزی اور ذیلی بھنڈاروں کے ذریعے بھی سودیشی اورکھادی مصنوعات فروخت کی جا رہی ہیں۔
  3.  مرکزی مسلح پولیس فورسز اپنی روزمرہ استعمال کی مختلف اشیاءکھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن (کے وی آئی سی) سے خریدتی ہیں۔

 (v)    قومی شہد بورڈ تمام فورسز کو سائنسی طریقے سے شہد کی مکھیوں کی پرورش کے لیے مسلسل ضروری تعاون اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔ شہد کی پیداوار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی غرض سے مرکزی مسلح پولیس فورسز کے احاطوں میں زیادہ سے زیادہ پھولدار پودے لگا کر باغات تیار کیے جا رہے ہیں۔ مکھیوں کی پرورش سے حاصل ہونے والا شہد اہلکاروں کی خوراک میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی صحت اور قوت مدافعت بہتر ہو۔

وائبرنٹ ولیجز پروگرام-دوم(وی وی پی- II) کے تحت مرکزی مسلح پولیس فورسز نے سرحدی علاقوں کےسیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) اور ریاستی تعاونی سوسائٹیوں سے پھل، سبزیاں، دودھ سے تیار کردہ اشیاء، خشک راشن اور گوشت جیسی خوردنی اشیاء کی خریداری شروع کر دی ہے۔

 

سرحدی علاقوں میںشہری عملی پروگرام(سی اے پی) کے تحت مختص فنڈز اور مرکزی مسلح پولیس فورسز کی جانب سے انجام دی جانے والی فلاحی سرگرمیوں کی مکمل تفصیلات ضمیمہ-1میں دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دارجلنگ اورکالِمپونگ اضلاع میں شہری عملی پروگرام(سی اے پی) کے تحت مختص فنڈز اور انجام دی گئی فلاحی سرگرمیوں کی تفصیلات بالترتیب ضمیمہ-2 اور ضمیمہ-3 میں درج ہیں۔

ضمیمہ – 1

    1. کمیونٹی عمارتوں، جیسے اسکولوں، اسپتالوں، صحت مراکز، کمیونٹی ہال وغیرہ کی مرمت۔
    2. پگڈنڈیوں، چھوٹے پلوں، پلّیوں، بارودی سرنگوں سے متعلق سہولیات، کیبل ویز، پانی کی فراہمی، بجلی کے منصوبوں، کھیل کے میدانوں وغیرہ کی تعمیر۔
    3. صحت، طبی، دندان سازی اور مویشیوں کے علاج سے متعلق کیمپوں کا انعقاد، جن میں موجودہ اسپتالوں اور نرسنگ ہومز کو طبی آلات اور ضروری سامان کی فراہمی بھی شامل ہے۔
    4. انسانی وسائل کی ترقی کے لیے پیشہ ورانہ تربیت، طلبہ کے لیے قومی اہمیت کے مقامات کے تعلیمی دوروں کا انعقاد، کریئر رہنمائی، تربیت اور کوچنگ کا انتظام۔
    5. مویشیوں کی بہتر نگہداشت، شہد کی مکھیوں کی پرورش، ماہی پروری، جدید زرعی تکنیک، باغبانی، جنگلات، قالین بافی، دستکاری اور ہینڈلوم بُنائی وغیرہ سے متعلق چھوٹے منصوبوں کا آغاز۔
    6. توسیعی خدمات اور سماجی تعلیم کے ذریعے صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کو فروغ دینا۔
    7. پینے کے صاف پانی، اس کے محفوظ استعمال اور ذخیرہ کرنے کے بنیادی اصولوں سے متعلق آگاہی۔
    8. غیر روایتی توانائی کے ذرائع کی ترقی۔
    9. دستکاری اور گھریلو صنعتوں کا فروغ۔
    10. قدرتی آفات کے دوران امداد کی فراہمی۔
    11. بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے ڈھانچوں کی تعمیر۔
    12. کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی۔
    13. ٹرانزسٹر ریڈیو کی تقسیم۔
    14. بھرتی سے قبل تربیتی پروگرام۔
    15. ‘نشہ مکت بھارت ابھیان’ کے نفاذ کے تحت عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں، جامعات اور اسکولوں میں غیر سرکاری تنظیموں( این جی اوز) اور تربیت یافتہ رضاکاروں کے اشتراک سے ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد۔
    16. اجتماعی استعمال کی معیاری اشیاء، مثلاً کھانا پکانے کے برتن، بنیادی فرنیچر (کرسیاں، میزیں)، شامیانے وغیرہ کی فراہمی۔
    17. اسکولوں کو کمپیوٹر اور فرنیچر فراہم کرنا۔
    18. مذکورہ سرگرمیوں پر عمل درآمد کے لیے سامان کی نقل و حمل کے اخراجات۔

ضمیمہ –‘II

مالی سال 2025-26 کے دوران ضلع دارجلنگ میں شہری عملی پروگرام(سی اے پی) کے تحت انجام دی گئی سرگرمیاں

 

نمبر شمار

سرگرمیوں کا نام

پروگرام کی تعداد

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

وی سی اے کے دوران جانوروں کا علاج کیا گیا

اخراجات

(روپے میں)

1

میڈیکل سوک ایکشن(ایم سی اے)

12

1382

0

230000

2

ویٹرنری سوک ایکشن (وی سی اے)

15

2150

3759

210000

3

کمیونٹی ویلفیئر پروگرام / مختلف ضرورت مند اشیاء کی تقسیم

04

643

0

76400

4

انسانی وسائل کی ترقی کے پروگرام (پیشہ ورانہ تربیت، کیریئر کاؤنسلنگ اور بھرتی سے پہلے کی تربیت)

06

215

0

285600

5

اسکولوں، ہسپتالوں، صحت کے مراکز، کمیونٹی ہال، روڈ/ٹریک وغیرہ کی تعمیر/مرمت کے کام۔

1

250

0

60000

6

پینے کے پانی کی فراہمی اور ذخیرہ کرنے کا نظام

1

250

0

80000

7

نشا مکت بھارت ابھیان

7

1238

0

10000

مجموعی

46

6128

3759

952000

 

 

ضمیمہ-III

کالمپونگ کے تحت سال 2025-26 کے لیے سوک ایکشن پروگرام کے تحت کی گئی سرگرمیاں

 

نمبر شمار

سرگرمیوں کا نام

پروگرام کی تعداد

فائدے کی تعداد

وی سی اے کے دوران جانوروں کا علاج کیا گیا۔

اخراجات

)روپے میں(

1

انسانی وسائل کی ترقی کے پروگرام (درزی کی تربیت، کچن گارڈن کی تربیت اور بیجوں اور آلات کی تقسیم)

03

83

0

245000

2

غیر روایتی توانائی کے ذرائع کی ترقی

01

700

0

41500

مجموعی

04

783

0

286500

 

نوٹ: ضلع کالمپونگ میں مالی سال 2026-27 کے لیے سوک ایکشن پروگرام کے انعقاد کے لیے ایس ایس بی کو-/5,00,781 کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔

یہ  تفصیلات  وزارت داخلہ میں وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے ایوان زیریں - لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

*****

ش ح- ظ الف- ت ع

UR-746

 


(रिलीज़ आईडी: 2290513) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil