مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
پیدل چلنے والوں کے لیے مناسب بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کو یقینی بنانا
प्रविष्टि तिथि:
27 JUL 2026 5:25PM by PIB Delhi
بھارت کے آئین کے بارہویں جدول کے مطابق، شہری سڑکوں، پلوں اور ان سے منسلک پیدل چلنے والوں کے فٹ پاتھوں کی تعمیر اور دیکھ بھال ریاستی حکومتوں، شہری مقامی اداروں (یو ایل بیز) اور شہری ترقیاتی اداروں (یو ڈی ایز) کی ذمہ داری ہے۔ حکومتِ ہند مثالی ضوابط، تکنیکی معیارات، رہنما خطوط اور مشاورتی ہدایات کے ذریعے ان کوششوں میں معاونت فراہم کرتی ہے، اور ملک بھر میں پیدل چلنے والوں کے لیے مناسب بنیادی ڈھانچے کی فراہمی، عوامی نقل و حمل کو فروغ دینے، آخری مرحلے تک رسائی کو بہتر بنانے، ٹریفک کے دباؤ میں کمی لانے، اور مربوط، پائیدار اور مؤثر شہری نقل و حمل کے نظام کو فروغ دینے کے لیے متعدد پالیسی اور پروگراماتی اقدامات بھی کر چکی ہے۔
حکومت نے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور شہری مقامی اداروں کو شہری نقل و حمل کے نظام کی منصوبہ بندی، ترقی اور انتظام میں معاونت فراہم کرنے کے لیے قومی شہری نقل و حمل پالیسی (2006)، میٹرو ریل پالیسی (2017)، ٹرانزٹ پر مبنی ترقیاتی پالیسی (2017) اور دیگر پالیسی رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ شہری و علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی تیاری اور نفاذ سے متعلق رہنما خطوط (یو آر ڈی پی ایف آئی) کے سیکشن 8.2.3 میں تمام سڑکوں کے ساتھ فٹ پاتھوں کی فراہمی کی صراحت کی گئی ہے۔ یہ تمام پالیسی فریم ورک شہری نقل و حرکت کے لیے مربوط، کثیر النوع اور عوام پر مبنی نقطۂ نظر کو فروغ دیتے ہیں، جس میں بلا رکاوٹ رابطہ، عوامی نقل و حمل اور غیر موٹرائزڈ ذرائع آمدورفت پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، شہروں کی تجدید اور شہری تبدیلی کے لیے اٹل مشن (امرت)، سرمایہ جاتی سرمایہ کاری کے لیے ریاستوں کو خصوصی امدادی اسکیم (ایس ایس اے ایس سی آئی) اور شہری و علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی تیاری اور نفاذ سے متعلق رہنما خطوط، 2014 (یو آر ڈی پی ایف آئی) جیسی قومی اسکیمیں اور مشن ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور شہری مقامی اداروں کو محفوظ اور مناسب پیدل بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔
امرت اسکیم، جس کا آغاز 2015 میں کیا گیا تھا، کے تحت بنیادی شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 500 شہروں (اب 15 ضم شدہ شہروں سمیت 485 شہر) کا انتخاب کیا گیا، جن میں غیر موٹرائزڈ شہری نقل و حمل کو بھی ایک اہم جزو کے طور پر شامل کیا گیا۔
امرت کے تحت 346 گرین موبلٹی منصوبوں پر عمل درآمد سے ماحول دوست ذرائع آمدورفت اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کو فروغ ملا، جس کے نتیجے میں تقریباً 474.34 کلومیٹر طویل پیدل راہداریاں اور سائیکل ٹریک تعمیر کیے گئے۔
امرت 2.0، جس کا آغاز 2021 میں کیا گیا، کے تحت امرت مترا اقدام کو قومی شہری ذریعہ معاش مشن (این یو ایل ایم) کے اشتراک سے نافذ کیا جا رہا ہے، جس میں خواتین کے خود امدادی گروپوں کو شجرکاری اور درختوں کی دیکھ بھال میں شامل کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت شجرکاری اور درختوں کی نگہداشت سے متعلق 2,958 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ امرت 2.0 پورٹل پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے فراہم کردہ تازہ ترین معلومات کے مطابق، اب تک تقریباً 7.74 لاکھ درخت لگائے جا چکے ہیں، جن سے شہروں اور قصبوں میں آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ریاستوں کو سرمایہ جاتی سرمایہ کاری کے لیے خصوصی امدادی اسکیم (ایس ایس اے ایس سی آئی) کے تحت شہروں اور شہری مقامی اداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ شہری منصوبہ بندی کے دائرے میں موسمیاتی پائیداری سے متعلق اقدامات اختیار کریں، تاکہ پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ، سہل اور قابلِ رسائی سڑکیں اور فٹ پاتھ تیار کیے جا سکیں۔
ایس ایس اے ایس سی آئی 2023–26 کے دوران متعدد شہروں نے سڑکوں کو پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص بنانے سے متعلق اصلاحات نافذ کیں، جبکہ آٹھ ریاستوں میں ٹرانزٹ پر مبنی ترقی (ٹی او ڈی) کے 39 راہداری منصوبوں کے مسودوں یا حتمی نوٹیفکیشنز کو جاری کیا گیا۔ ان اقدامات کے ذریعے ٹی او ڈی علاقوں میں زیادہ فرش رقبہ تناسب (ایف اے آر) اور زیادہ منزلوں کی اجازت دی گئی، جس سے ان علاقوں میں آبادی کی گنجائش میں اضافہ ہوا اور آخری مرحلے تک بہتر رسائی کو فروغ ملا۔ ان اصلاحات کے نتیجے میں 10 ریاستوں میں مجموعی طور پر تقریباً 63.73 کلومیٹر طویل 22 سڑکوں کو پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص بنایا گیا، جس سے شہری نقل و حرکت زیادہ محفوظ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے زیادہ ہم آہنگ اور عوام پر مرکوز ہوئی ہے۔
شہری نقل و حمل بنیادی طور پر ریاستی موضوع ہے۔ مرکزی حکومت مختلف اسکیموں اور اقدامات کے ذریعے پالیسی رہنمائی اور مالی معاونت فراہم کرتی رہتی ہے، تاکہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مربوط اور مؤثر عوامی نقل و حمل کے نظام کی ترقی میں مدد مل سکے۔
پی ایم ای۔بس سیوا اسکیم کے تحت حکومت نے 100 سے زائد شہروں میں 10,000 برقی بسوں کی منظوری دی ہے، تاکہ شہری بس خدمات کو وسعت دی جا سکے، عوامی نقل و حمل تک رسائی بہتر بنائی جا سکے، ابتدائی اور آخری مرحلے کی رابطہ سہولت کو مضبوط بنایا جا سکے، عوامی نقل و حمل کے زیادہ استعمال کی حوصلہ افزائی ہو، اور پائیدار، صاف ستھری اور توانائی کے مؤثر استعمال پر مبنی شہری نقل و حرکت کو فروغ دیتے ہوئے نجی گاڑیوں پر انحصار کم کیا جا سکے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں رہائش اور شہری امور کے مرکزی وزیرِ مملکت، جناب توکھن ساہو نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-689
(रिलीज़ आईडी: 2290162)
आगंतुक पटल : 7