کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ ایکسچینج  کی عمل در آوری  اور منظم قیمت کے تعین کا نظام

प्रविष्टि तिथि: 27 JUL 2026 5:10PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر مملکت  جناب ستیش چندر دوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں بتایا کہ معدنیات و کانیں (ترقی اور ضابطہ کاری) ایکٹ، 1957 [ایم ایم ڈی آر ایکٹ، 1957 [کی دفعہ18 ( بی ) ( 3 ) کے تحت، جو معدنیات و کانیں (ترقی اور ضابطہ کاری) ترمیمی ایکٹ، 2025 ( مورخہ 21 اگست ،  2025 ء )  کے ذریعے شامل کی گئی تھی، وزارتِ کوئلہ نے ’’کوئلہ ایکسچینج  ضابطہ ، 2026‘‘  کو 4 جون ،  2026  ء کے نوٹیفکیشن نمبر جی ایس آر 442 (ای )  کے ذریعے گزٹ آف انڈیا میں نوٹیفائی کر دیا ہے۔

ایم ایم ڈی آر ایکٹ، 1957 کی دفعہ 18 بی کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، وزارتِ کوئلہ نے 10 دسمبر ،  2025 ء کے نوٹیفکیشن نمبر ایس او 5730 (ای ) ، جو گزٹ آف انڈیا (غیر معمولی اشاعت )  میں شائع ہوا ، کے ذریعے کوئلہ کنٹرولر تنظیم (سی سی او ) کو  ، ملک میں قائم کیے جانے والے کوئلہ ایکسچینج کی رجسٹریشن اور ضابطہ کاری کے لیے مجاز اتھارٹی مقرر کیا ہے۔

کوئی بھی ادارہ، بشمول کیپٹو اور تجارتی کانکنی کرنے والے ادارے، کوئلہ ایکسچینج پر لین دین، تجارت اور سپردگی پر مبنی معاہدے کر سکتا ہے۔ کوئلہ ایکسچینج پر خرید و فروخت ہونے والے کوئلے کی قیمت کا تعین ایک ایسے طریقۂ کار کے ذریعے کیا جائے گا  ، جو منصفانہ، غیر جانبدارانہ، مسابقتی اور مؤثر قیمتوں کو یقینی بنائے۔ بولی اور قیمت کے تعین کا نظام کوئلہ کنٹرولر تنظیم (سی سی او ) سے منظور شدہ طریقۂ کار کے مطابق نافذ کیا جائے گا۔ تجارت کیے گئے کوئلے کی حتمی قیمت، معاہدے میں طے شدہ قیمت میں ایڈجسٹمنٹ کے طریقۂ کار اور کوئلہ نمونہ جانچنے والی ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ معیار کے تصدیقی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر، کوئلے کے معیار کے مطابق ایڈجسٹ کی جائے گی۔

’’کوئلہ ایکسچینج  ضابطہ ، 2026‘‘  میں تصور کیے گئے مارکیٹ نگرانی اور بازار کی نگرانی کے نظام کے ذریعے بازار میں کسی بھی قسم کی ہیرا پھیری یا ناجائز استعمال کو روکا جائے گا، جس سے کوئلہ ایکسچینج کے نظام میں شفافیت کو فروغ ملے گا۔ سرکاری شعبے کی کوئلہ کمپنیاں بھی بازار میں اپنی مؤثر شرکت بڑھانے کے لیے  ، اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔

 

****************************

( ش ح ۔  ا ک    ۔ ع ا )

U.No. 669


(रिलीज़ आईडी: 2290058) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu