جل شکتی وزارت
کوسی-میچی اندرون ریاست رابطہ منصوبہ
प्रविष्टि तिथि:
27 JUL 2026 4:19PM by PIB Delhi
کوسی–میچی اندرون ریاست رابطہ منصوبہ کو پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا– تیز رفتار آبپاشی فوائد پروگرام (پی ایم کے ایس وائی–اے آئی بی پی) کے تحت شامل کیا گیا ہے۔ منصوبے کے باقی ماندہ کاموں کی لاگت 6,143.22 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جس کے لیے 3,652.56 کروڑ روپے کی مرکزی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ منصوبے کی تکمیل مارچ 2029 تک متوقع ہے۔ ایسٹرن کوسی مین کینال کی کلومیٹر 0.00 سے 41.30 تک ازسرِنو تعمیر و بہتری کا کام 2,639.80 کروڑ روپے کے ٹھیکے پر شروع کیا جا چکا ہے، جس میں اب تک 8.5 فیصد جسمانی(فزیکل) پیش رفت حاصل کی گئی ہے۔
حکومتِ ہند، کوسی دریا پر دونوں ممالک کے باہمی مفاد، خصوصاً سیلاب پر قابو پانے کے مقصد سے ڈیموں کی تعمیر کے سلسلے میں، حکومتِ نیپال کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ سپت کوسی کثیر المقاصد منصوبہ اور سن کوسی–کملا ڈائیورژن کثیر المقاصد منصوبہ کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کرنے کے لیے 2003 میں مشترکہ پروجیکٹ دفتر (جے پی او–ایس کے ایس کے آئی) قائم کیا گیا تھا۔ ان منصوبوں کی ڈی پی آر کی تیاری کی موجودہ صورتِ حال درج ذیل ہے۔
- سپت کوسی کثیر المقاصد منصوبہ: اس منصوبے کے لیے زمینی نقشہ برداری، تعمیراتی مواد کا سروے، پانی کے معیار کا جائزہ، اندرونِ ملک آبی نقل و حمل کے مطالعات، ہائیڈرولوجیکل اور زلزلہ جاتی مطالعات، 1,258 میٹر تک ڈرلنگ، مواصلاتی سروے اور برفانی جھیل کے پھٹنے سے آنے والے سیلاب (جی ایل او ایف) سے متعلق مطالعات مکمل کیے جا چکے ہیں۔
- سن کوسی–کملا ڈائیورژن کثیر المقاصد منصوبہ: اس منصوبے کے لیے زمینی نقشہ برداری، پانی کے معیار کا جائزہ، ہائیڈرولوجیکل اور زلزلہ جاتی مطالعات، 1,549 میٹر تک ڈرلنگ، مواصلاتی سروے اور برفانی جھیل کے پھٹنے سے آنے والے سیلاب (جی ایل او ایف) سے متعلق مطالعات مکمل کیے جا چکے ہیں۔
مزید برآں، مالی سال 2025-26 کے دوران بھارت–نیپال مشترکہ کمیٹی کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا۔
گزشتہ تین برسوں کے دوران حکومتِ ہند نے سیلابی انتظام اور سرحدی علاقوں کے پروگرام کے تحت ریاست بہار کو 206.77 کروڑ روپے کی مرکزی مالی معاونت جاری کی ہے۔
حکومتِ ہند کے زیرِ غور کوسی–گنڈک طاس کے لیے کسی مستقل اتھارٹی کے قیام کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
یہ معلومات آج آبی وسائل کے وزیرمملکت جناب راج بھوشن چودھری نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
********
ش ح ۔ م م ۔ م ا
Urdu No-668
(रिलीज़ आईडी: 2290051)
आगंतुक पटल : 8