اقلیتی امور کی وزارتت
سرکاری اداروں اورنظم حکمرانی کے ڈھانچوں میں سکھ برادری کی شرکت
प्रविष्टि तिथि:
27 JUL 2026 2:56PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی وزارت سکھ برادری سمیت تمام اقلیتی طبقات کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لیے مثبت اقدامات اور جامع ترقی پر مبنی مختلف اسکیمیں نافذ کر رہی ہے، تاکہ تعلیم، روزگار، معاشی سرگرمیوں اور دیگر شعبوں میں اقلیتی برادریوں کو مساوی مواقع اور مناسب حصہ مل سکے نیز ان کی باوقار ترقی اور مساوی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔وزارت کی جانب سے پردھان منتری وراثت کا سموَردھن (پی ایم وکاس)، پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) اور نیشنل مائنارٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فنانس کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کے ذریعے کم شرحِ سود پر قرضوں کی فراہمی جیسی متعدد اسکیمیں نافذ کی جا رہی ہیں۔حال ہی میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے جناب ہرجیت سنگھ گریوال کو قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) کے ذریعہ’’سکھ برادری تک رسائی‘‘ کے موضوع پر ایک مطالعہ کرایا گیا تاکہ اس برادری کو درپیش منفرد مسائل اور چیلنجز کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔ اس مطالعے کا مقصد موجودہ رابطہ کاری اور رسائی کی کوششوں میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنا اور ایسی حکمتِ عملیاں تجویز کرنا تھا جن کے ذریعے سکھ برادری کو سماجی، ثقافتی اور معاشی شعبوں میں زیادہ مؤثر معاونت، شمولیت اور شرکت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان سماجی ہم آہنگی اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) باقاعدگی سے ’’سرو دھرم سمواد‘‘ (بین المذاہب مکالمہ) کے اجلاس منعقد کرتا ہے، جن میں اقلیتی برادریوں کے نمائندے شرکت کرتے ہیں۔ کمیشن اقلیتی مذاہب کے اہم تہوار بھی مناتا ہے۔ اس کے علاوہ کمیشن تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ مذہبی رہنماؤں، برادری کے نمائندوں، غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور سرکاری حکام کی شرکت سے وقفے وقفے سے سرو دھرم سمواد اور سرو دھرم سدبھاؤ پروگراموں کو ادارہ جاتی شکل دیں تاکہ سماجی ہم آہنگی، بین المذاہب مکالمے اور باہمی احترام کو فروغ ملے۔یہ اقدامات اقلیتی برادریوں کے مسائل کے مؤثر حل، عوامی بیداری میں اضافے اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی مختلف اسکیموں کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
یہ معلومات آج اقلیتی امورکے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
********
ش ح ۔ م م ۔ م ا
Urdu No-646
(रिलीज़ आईडी: 2289896)
आगंतुक पटल : 11